بےنظیر، بلٹ پروف گاڑی کی اجازت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حکومت پاکستان نے پاکستان پیپلز پارٹی کی چئرپرسن اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو اور ان کی دو نندوں کو پاکستان میں اپنی حفاظت کے لئے بلٹ پروف گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی ہے۔ بے نظیر بھٹو نے اپنے وکیل فاروق ایچ نائیک کے توسط سے سندھ ہائی کورٹ میں ایک درخواست داخل کی تھی جس میں انہوں نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ وہ حکومت کو انہیں بلٹ پروف گاڑی منگوانے کی اجازت دینے کا حکم دے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی جماعت کی انتخابی مہم چلانے کے لئے آئندہ ماہ پاکستان آنا چاہتی ہیں جہاں انہیں اور ان کے خاندان کے افراد کو ’بہت سے حلقوں خصوصاًً انتہا پسند عناصر سے سخت خطرہ ہے۔‘ جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صبیح الدین احمد اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل دو رکنی بینچ نے اس درخواست کی سماعت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی اٹارنی جنرل رضوان احمد نے عدالت کو بتایا کہ وزارت داخلہ حکومت پاکستان نے بے نظیر بھٹو اور ان کی نندوں، ضلعی ناظمہ نوابشاہ فریال تالپور اور رکن قومی اسمبلی عذرا پیچوہو، کو بلٹ پروف گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی ہے۔ فاروق ایچ نائیک نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی مؤکلہ بے نظیر بھٹو اور ان کے شوہر آصف علی زرداری کی دونوں بہنوں کو بلٹ پروف گاڑیاں درآمد کرنے کے لئے تین الگ الگ اجازت نامے جاری کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ اجازت نامے جمعہ کو ہی جاری کیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل ان اجازت ناموں کے اجراء کے حوالے سے بعض اخبارات میں شائع ہونے والی خبریں درست نہیں تھیں۔ بے نظیر بھٹو کی درخواست کے مطابق ماہ اگست میں ان کی نند رکن قومی اسمبلی عذرا پیچوہو نے صوبائی اور وفاقی سیکرٹری داخلہ کو درخواست دی تھی جس میں ان کے اور ان کے خاندان کے لئے بلٹ پروف گاڑی درآمد کرنے کی اجازت دینے کی درخواست کی گئی تھی لیکن اس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا جس پر انہوں نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ واضح رہے کہ بے نظیر بھٹو نے اٹھارہ اکتوبر کو وطن واپس آنے کا اعلان کر رکھا ہے اور ان کی پارٹی کے مقامی قائدین کا کہنا ہے کہ وہ کراچی ائرپورٹ پہنچیں گی جہاں ان کا فقید المثال استقبال کیا جائےگا۔ | اسی بارے میں بینظیر: بلٹ پروف گاڑی کی ضرورت18 September, 2007 | پاکستان بینظیر کی واپسی اٹھارہ اکتوبر کو15 September, 2007 | پاکستان ’پاکستان میں اب صرف گیدڑ‘ 05 September, 2007 | پاکستان بینظیر درخواست: دو وزراء کو نوٹس05 September, 2007 | پاکستان مشرف کے ہاتھ سے وقت نکل رہا ہے: بینظیر16 August, 2007 | پاکستان فوج نے بلٹ پروف گاڑی تیار کر لی24 November, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||