بینظیر: بلٹ پروف گاڑی کی ضرورت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سندھ ہائی کورٹ نے بے نظیر بھٹو کی ایک درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو نوٹس جاری کیے ہیں جس میں انہوں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ حکومت کو ان کے لئے بلٹ پروف گاڑی درآمد کرنے کی اجازت دینے کا حکم جاری کیا جائے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی سربراہ اور سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ ’درخواست گذار سابق وزیر اعظم اور پاکستان کی سب سے مقبول سیاسی جماعت کی چیئرپرسن ہیں اور وطن واپسی پر ان کی جان کو خصوصاً آئندہ انتخابات کے دوران خطرہ ہے اس لئے ضروری ہے کہ وہ صرف بلٹ پروف گاڑی میں سفر کریں۔‘ بے نظیر بھٹو کی جانب سے ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت میں یہ درخواست داخل کی ہے۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس صبیح الدین احمد نے منگل کو درخواست کی ابتدائی سماعت کے بعد وفاقی اور صوبائی سیکرٹری داخلہ اور ڈپٹی اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں جواب داخل کرنے کا حکم دیا ہے اور سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ بے نظیر بھٹو 1999ء سے اپنے خاندان کے ساتھ جلاوطنی میں رہ رہی ہیں اور اب جلد پاکستان واپس آنا چاہتی ہیں تا کہ آئندہ انتخابات میں حصہ لے سکیں تاہم ملک کے حالات بہت خراب ہیں اور یہاں اغواء اور خودکش حملوں کے سنگین واقعات رونما ہورہے ہیں۔
’حالات اتنے خراب ہیں کہ ملک کے وزیر اعظم، وزرائے اعلیٰ، کور کمانڈرز اور دوسری اعلیٰ شخصیات سکیورٹی سکواڈز کے ساتھ بلٹ پروف گاڑیوں میں سفر کرتی ہیں۔ درخواست گذار بھی اعلیٰ شخصیت ہیں چونکہ وہ دو بار ملک کی وزیر اعظم رہ چکی ہیں اور انہیں ماضی میں قاتلانہ حملوں کا سامنا رہا ہے۔‘ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملک میں ایسی قوتیں موجود ہیں جو مس بھٹو اور ان کے خاندان کے لئے خطرے کا باعث ہیں۔ ’اس سے قبل بھی درخواست گزار کے والد ذوالفقار علی بھٹو کو سپریم کورٹ کی جانب سے ان کی سزا بدلنے کے متفقہ فیصلے کے باوجود قتل کیا گیا اور دو بھائیوں کو فرانس اور کراچی میں قتل کیا گیا اس لئے ان کی اور ان کے اہل خانہ کی زندگیوں کو کئی حلقوں، خصوصاً انتہا پسند قوتوں سے سخت خطرہ لاحق ہے۔‘ بے نظیر بھٹو نے اپنی درخواست میں مزید کہا ہے کہ گزشتہ ماہ ان کی نند رکن قومی اسمبلی عذرا پیچوہو نے صوبائی اور وفاقی سیکرٹری داخلہ کو درخواست دی تھی جس میں ان کے اور ان کے خاندان کے لئے بلٹ پروف گاڑی درآمد کرنے کی اجازت دینے کی درخواست کی گئی تھی لیکن اس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا جس پر انہوں نے عدالت سے رجوع کیا ہے۔ |
اسی بارے میں بینظیر: واپسی کا اعلان جمعہ کو13 September, 2007 | پاکستان بینظیر درخواست: دو وزراء کو نوٹس05 September, 2007 | پاکستان بینظیر سے رابطے، وزراء کے تحفظات05 September, 2007 | پاکستان ’بینظیر کے لیے دروازے کھلے ہیں‘02 September, 2007 | پاکستان سمجھوتہ ابھی نہیں ہوسکا: بینظیر31 August, 2007 | پاکستان وردی اتارنے پر رضامند: بینظیر29 August, 2007 | پاکستان مشرف کے ہاتھ سے وقت نکل رہا ہے: بینظیر16 August, 2007 | پاکستان بلوچستان سرکشی کا حل: بینظیر بھٹو 12 August, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||