فوج نے بلٹ پروف گاڑی تیار کر لی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں فوجی ادارے ’ہیوی مکینکل کمپلیکس‘ ٹیکسلا نے گاڑیوں کو بلٹ پروف کرنے کی صلاحیت حاصل کر لی ہے۔ کراچی میں دفاعی سازو سامان کی جاری نمائش میں ہیوی مکینکل کمپلیکس کے سٹال پر ٹیوٹا کمپنی کی ایک کار رکھی گئی تھی جسے فوجی انجینئروں نے بلٹ پروف کر دیا ہوا ہے۔ فوج کے شعبہ انجینئرنگ سے تعلق رکھنے والے میجر اسرار نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بلٹ پروف کی گئی گاڑی کے ٹائر اور ونڈ سکرین پر بھی گولیاں اثر نہیں کریں گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس کار پر پینتالیس فٹ کے فاصلے سے کلاشنکوف اور جی تھری رائفل سے فائرنگ کر کے کامیاب آزمائش کی گئی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اس گاڑی کو بلٹ پروف کرنے کا معاوضہ ابھی طے نہیں کیا گیا لیکن بین الاقوامی نرخ سے یہ کم از کم پچیس فیصد کم ہوگا۔ ان کے مطابق اس قسم کی گاڑی عالمی مارکیٹ میں اسی سے نوے ہزار ڈالر میں ملتی ہے۔ | اسی بارے میں اسلحے کی نمائش: امریکی حاوی21 November, 2006 | پاکستان اسلحہ نمائش، کڑے حفاظتی انتظامات20 November, 2006 | پاکستان یوم دفاع، اپوزیشن کی فوج پر تنقید06 September, 2006 | پاکستان صنعتی نمائش پر حکمِ امتناعی28 April, 2005 | پاکستان آئی ٹی سی این کی چوتھی نمائش 12 August, 2004 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||