سندھ:پیپلز پارٹی ارکان کےاستعفے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے سندھ اسمبلی میں اپنے ارکان سے استعفے طلب کرلیے ہیں۔ صوبائی اسمبلی میں پی پی پی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر مخدوم جمیل الزمان نے بی بی سی کو بتایا کہ انہیں بے نظیر بھٹواور پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے یہ ہدایت ملی ہے انہوں نے کہا کہ جمعرات کو صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہونے والے 44 ارکان اسمبلی نے اپنے استعفے ان کے پاس جمع کردیے ہیں جبکہ باقی ارکان سے جمعہ کو استعفے وصول کرلیے جائیں گے۔ سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے کل 57 ارکان ہیں۔ مخدوم جمیل الزماں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نثار احمد کھوڑو سمیت بعض ارکان سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے سلسلے میں لندن میں ہیں اور دو ارکان اسمبلی عمرے پر گئے ہوئے ہیں۔ ان ارکان کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنے استعفے فیکس کردیں۔ استعفے طلب کرنے کی وجہ کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس لندن میں جاری ہے جس میں حکومت سے مفاہمت کے سلسلے میں ہونے والی پیش رفت پر غور ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’آج کا دن اس حوالے سے بڑا اہم ہے اور پارٹی کی سینٹرل کمیٹی اس بارے میں جو بھی فیصلہ کرے گی اس کے مطابق ہم قدم اٹھائیں گے‘۔ انہوں نے بتایا کہ پارٹی قیادت نے پنجاب سمیت دوسرے صوبوں کے ارکان اسمبلی سے بھی استعفے طلب کئے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز لندن میں اپنی پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے دو روزہ اجلاس کے پہلے دن بے نظیر بھٹو نے کہا تھا کہ جنرل مشرف کے ساتھ مذاکرات مکمل طور پر تعطل کا شکار ہیں اور بظاہر حالات صدر کے خلاف عوامی احتجاج اور اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کی جانب بڑھ رہے ہیں تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی جماعت مذاکرات کو کامیاب بنانے کی بھرپور کوشش کررہی ہے۔ |
اسی بارے میں بینظیر کی واپسی اٹھارہ اکتوبر کو15 September, 2007 | پاکستان سمجھوتہ ابھی نہیں ہوسکا: بینظیر31 August, 2007 | پاکستان نواز واپسی، پیپلز پارٹی کا خیرمقدم31 August, 2007 | پاکستان ایک بار پھر سے ڈیفائننگ مومنٹ؟14 September, 2007 | پاکستان مبینہ ڈِیل، پی پی کے وکلاء کا امتحان02 August, 2007 | پاکستان بینظیر مشرف بات چیت بےنتیجہ ختم27 July, 2007 | پاکستان بلوچستان سرکشی کا حل: بینظیر بھٹو 12 August, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||