ہلاک شدگان کی تعداد 27 ہوگئی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
راولپنڈی میں منگل کو ہونے والے دو خودکش حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ستائیس ہوگئی ہے جبکہ نو افراد کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سے پندرہ افراد کی شناخت ہوگئی ہے جبکہ باقی افراد کی شناخت کے لیے ان کے ڈی این اے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ ان دھماکوں میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تعداد وزارتِ دفاع کے ملازمین کی ہے۔ انہیں کمبائنڈ ملٹری ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے جبکہ دیگر افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اور راولپنڈی جنرل ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ادھر راولپنڈی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ان دھماکوں میں وہی گروپ ملوث ہے جس نے اس سال جولائی میں اسلام آباد کے علاقے ایف ایٹ مرکز اور آبپارہ مارکیٹ میں دو خودکش حملے کیے تھے جن میں اٹھائیس سے زائد افراد ہلاک اور ایک سو سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
اسلام آباد پولیس نے کہا تھا کہ اس نے بائیس اگست کو خودکش حملہ آوروں کے اس گروہ کے پانچ ارکان کو گرفتار کیا تھا۔گرفتار ہونے والوں میں فصیح اللہ عرف ٹیپو سکنہ ڈیرہ اسماعیل خان، ناصر محمود، امداد حسین اور دو بھائی فیصل مشتاق اور قاسم مشتاق شامل ہیں اور ان کے قبضے سے پولیس کے بقول خودکش جیکٹس، ہینڈ گرنیڈ اور اسلحہ برآمد ہوا تھا۔ واضح رہے کہ پہلا دھماکہ اٹھارہ جولائی کو ایف ایٹ مرکز میں ہوا جس میں اٹھارہ افراد ہلاک ہوگئے تھے ان میں زیادہ تعداد پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی تھی جبکہ دوسرا دھماکہ آبپارہ مارکیٹ میں ہوا تھا جس میں ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد پنجاب پولیس کے اہلکاروں کے تھی جنہیں لال مسجد کے تنازع کے سلسلے اسلام آباد میں طلب کیا گیا تھا۔ |
اسی بارے میں پنڈی کینٹ میں دو دھماکے04 September, 2007 | صفحۂ اول اسلام آباد دھماکہ: ایک اور ہلاک28 July, 2007 | پاکستان آرمی میس کے نزدیک بم بر آمد04 September, 2007 | پاکستان اسلام آباد: دھماکے کے بعد کا منظر18 July, 2007 | پاکستان اسلام آباد ایئرپورٹ پر دھماکہ، حملہ آور ہلاک06 February, 2007 | پاکستان اسلام آباد دھماکہ: ایک اور ہلاک27 July, 2007 | پاکستان اسلام آباد: حساس علاقے سے بم برآمد16 February, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||