BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 04 September, 2007, 16:12 GMT 21:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آرمی میس کے نزدیک بم بر آمد

پنڈی میں منگل کو ہونے والے دھماکے کا مقام
 راولپنڈی میں ہونے والے خودکش دھماکوں کے بعد ملک بھر میں حفاظتی اقدامات مزید سخت کردیے گئے ہیں
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی کے مال روڈ پر واقع فوج کے شعبہ سگنلز کے آفیسرز میس کے سامنے ایک آٹھ کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

سٹی پولیس افسر راولپنڈی سید مروت علی شاہ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فوج کے سگنل کور کے میس اور راولپنڈی میں ایک فائیو سٹار ہوٹل کے درمیان واقع جگہ پر ایک درخت کے نیچے ایک بیگ پڑا ہوا تھا جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔

اطلاع ملنے کے بعد پولیس، فوج اور بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور انہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

مروت شاہ نے کہا کہ پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ کے عملے نے سخت محنت کے بعد اس آٹھ کلو وزنی بم کو ناکارہ بنا دیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس بیگ میں ایک دھمکی آمیز خط بھی ملا ہے تاہم انہوں نے اس خط میں لکھی ہوئی تحریر کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

راولپنڈی میں ہونے والے دو خودکش حملوں اور فوج کے میس کے سامنے دھماکہ خیز مواد کی برآمدگی کے بعد راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں حفاظتی اقدامات مزید سخت کردیے گئے ہیں اور حساس مقامات پر پولیس اور رینجرز کی نفری بڑھا دی گئی ہے۔

وزارت داخلہ نے اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں کے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں حفاظتی انتظامات سخت کردیں اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں۔ اس کے علاوہ متعلقہ حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں رہائش پذیر غیر ملکی سفارت کاروں اور حکومت سے منسلک شخصیات کی سکیورٹی سخت کردیں۔

وفاقی دارالحکومت کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی نفری بڑھا دی گئی ہے اور شہر میں داخل ہونے والی گاڑیوں کو چیک کیا جا رہا ہے۔

خود کش حملےدھماکے، چند سوالات
خود کش حملے پیچھے کئی سوالات چھوڑ گئے
بم دھماکےتصویروں میں
راولپنڈی کینٹ میں خود کش بم دھماکے
اسی بارے میں
36 خودکش حملے، 315 سے زائدہلاک
04 September, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد