دھماکے:’اب انتخابی مہم مشکل‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
راولپنڈی کینٹ کے دو مختلف علاقوں قاسم مارکیٹ اور آر اے بازار میں ہونے والے بم دھماکوں کے بعد بی بی سی سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ایسے حالات میں ایک لمبی انتخابی مہم ممکن نہیں اور الیکشن کمشن آف پاکستان کو اس بارے میں سوچنا چاہیے کہ انتخابی مہم محددو کرے تاکہ اس طرح کے واقعات سے بچا جا سکے۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ الیکشن کمشن کو چاہیے کہ وہ سیاسی جماعتوں کو ٹی وی چینلز پر اپنی انتخابی مہم چلانے کی اجازت دے۔ اس سے قبل دھماکے کے فوراً بعد مقامی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ان دھماکوں کے ملکی سیاست پر گہرے اثرات ہو سکتے ہیں۔ حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حُسین نے ایک ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسے حالات میں انتخابی مہم چلانا انتہائی مشکل ہوگا، تاہم اُنہوں نے یقین دہانی کرائی کہ انتخاب مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔ چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ ایسی صورت حال میں قومی اتحاد کی ضرورت ہے۔ مذہبی امور کے وفاقی وزیر اعجاز الحق نے مقامی میڈیا سے بات کرتے راولپنڈی کینٹ کے علاقے میں ہونے والے دو بم دھماکوں کے بارے میں کہا کہ اتنے حساسں اور ہائی سیکورٹی کے علاقوں میں دھماکوں کا ہونا کوئی معمولی بات نہیں ہے۔ لاہور سے ہمارے نامہ نگار کے مطابق متحدہ مجلس عمل کے صدر اور جماعت اسلامی کے امیر قاضی حسین احمد نے راولپنڈی میں بم دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ واقعات جنرل پرویز مشرف کی ناکامی کا ایک منہ بولتا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ نازک حالات میں سپریم کورٹ کے گیٹ پر بم برآمدگی کے بعد دارالحکومت کے پڑوس میں دھماکے سازشی تخریب کاری کا نتیجہ ہوسکتےہیں۔ قاضی حسین احمد نے سازشی تخریب کاری کے مقابلے کے لئے پوری قوم سے متحد ہونے کی اپیل کی ہے ۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو فوری طور پر ترک کردیا جائے۔ ایک شخص اپنے اقتدار اور کرسی کو بچانے کے لئے سب کچھ کررہا ہے جس کے خوفناک نتائج برآمد ہورہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اپنی پالیسی پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اب پاکستان کے شہر بھی مخفوظ نہیں رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میر ا پہلے دن سے یہ موقف رہا ہے کہ اس معاملے کا فوجی نہیں سیاسی حل ہونا چاہئے۔ عمران خان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بم دہماکوں سے عام انتخابات ملتوی ہوسکتے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر سردار ذوالفقار کھوسہ کا کہنا ہے کہ حکومت شہریوں کے جان ومال کی حفاظت کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے ۔امن امن وامان قائم رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن حکومت اپنے ذمہ داری پوری نہیں کرسکی۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے گیٹ کے باہر سے پیکٹ کا برآمد ہونا اور چودھری شجاعت حسین کا یہ کہنا کہ ہم چیف جسٹس پاکستان کے بارے میں سوچ رہے کے بیاں کے بعد اب چودھری شجاعت کو بتانا چاہئے کہ وہ کیا سوچ رہے ہیں پنجاب اسمبلی قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے رہنماقاسم ضیاء کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں دہشت گردی کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے ۔ اسی لئے پیپلز پارٹی کا موقف ہے کہ دہشتگردی پر قابو صرف اور صرف حقیقی جمہوریت کےذریعے پایا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا بم دہماکوں کی وجہ سے عام انتخابات ملتوی یا مو خر نہیں ہونے چاہئے ۔ عام انتخابات وقت پر ہوں تو ملک میں حقیقی جمہوریت آئے گی اور دہشت گردی پر عوامی نمائندے قابو پائیں گے۔ | اسی بارے میں اسلام آباد دھماکہ: ایک اور ہلاک28 July, 2007 | پاکستان ’انڈیا الزامات سے گریز کرے‘27 August, 2007 | پاکستان سوئی: گیس پائپ لائن کو نقصان 30 August, 2007 | پاکستان سوات: دو حملوں میں تین ہلاک31 August, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||