BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 18 July, 2007, 18:41 GMT 23:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اسلام آباد: دھماکے کے بعد کا منظر

اسلام آباد دھماکہ
تحقیق کاروں کی مختلف ٹیموں نے بھی جائے وقوعہ کا معائنہ کیا
ضلعی عدالت کے قریب منگل کی شب ہونے والے دھماکے کی جگہ آج تمام دن لوگوں کا ہجوم رہا۔ اردگرد کے علاقے میں کاروبار زندگی بند رہا اور بعد دوپہر آنے والے دکاندار اپنی دوکانوں کے شیشوں کی کرچیاں سمیٹتے رہے۔

اس دھماکے میں 15 افراد کے ہلاک اور پینتیس کے زخمی ہو نے کی تصدیق کی گئی تھی۔ چیف جسٹس کے لیے پیپلز پارٹی کے استقبالیہ جلسے میں ہو نے والے اس دھماکے کی جگہ پر اب بھی متاثرین کی ذاتی اشیاء بکھری پڑی ہیں جن میں چپل، خون آلود ٹوپی، کسی کا پرس، ایک خاتون کا دوپٹہ، پیپلز پارٹی کے جلے اور پھٹے ہوئے جھنڈے، ادھ جلی کرسیاں اور ٹینٹ وغیرہ شامل ہیں۔

لیکن مجمع کی توجہ کا مرکز وہ درخت تھاجو شاید دھماکے سے بہت قریب تھا۔ درخت کے جلے ہوئے تنے پر خون کے لوتھڑے کسی قیامت کے گزر جانے کا پتہ دے رہے تھے۔

دن بھر تحقیق کاروں کی مختلف ٹیموں نے بھی جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ خاص طور پر فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے خصوصی تحقیقاتی سیل کے اہلکار تو دھماکے کی جگہ سے کچھ شواہد بھی اکٹھے کر کے اپنے ہمراہ لے گئے۔

تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ایک دن گزرنے اور دھماکے کی جگہ پر بلا روک ٹوک لوگوں کی آمدو رفت کے بعد وہاں کونسا ثبوت بچا رہ گیا ہوگا۔

دھماکہ ایف ایٹ مرکز کے اس حصے میں ہوا تھا جو اس علاقے کا تجارتی مرکز بھی ہے۔ اردگرد کے اونچے اونچے پلازوں کی پہلی دو منزلوں پر دکانیں ہیں اور اوپر کی منزلوں پر وکلاء نے دفاتر جما رکھے ہیں۔

آج دوپہر کے بعد ڈرے سہمے دکاندار جب اپنی دوکانوں پر واپس آئے تو ٹوٹے ہوئے شٹرز اور شیشوں نے انکا استقبال کیا۔ بیشتر لوگ جلسے جلوس میں گاہکوں کے نہ آنے کے خدشات کے باعث دھماکے سے بہت پہلے دکانیں بند کر کے جا چکے تھے۔

 اس سانحے کے بعد اسلا آباد میں کاروباری حالات جو لال مسجد آپریشن کے آغاز کے وقت سے ہی خرابی کا شکار تھے، اب تو با لکل دگرگوں ہو جائیں گے
قمر عباسی

اس کے باوجود تاجروں کی مقامی تنظیم کے سیکٹری جنرل قمر عباسی کے بقول جو دوکانیں کھلی رہ گئی تھیں ان میں موجود دکانداروں میں سے تین اس دھماکے کے قریب ہونے کے باعث ہلاک ہوئے اور دس سے زائد زخمی ہیں۔

قمر عباسی کا کہنا تھا کہ ’اس سانحے کے بعد اسلا آباد میں کاروباری حالات جو لال مسجد آپریشن کے آغاز کے وقت سے ہی خرابی کا شکار تھے، اب تو با لکل دگرگوں ہو جائیں گے‘۔

دھماکے کی جگہ سے چند سو فٹ کے فاصلے پر ایک بیوٹی پارلر کے باہر موجود خاتون اپنی دکان کو ہونے والے نقصان کا جائزہ لے رہی تھیں۔صبیحہ نے بتایا کے وہ دھماکے سے صرف تین منٹ پہلے دکان بند کر کے اپنی بیٹی اور نواسیوں کے ہمراہ گھر گئی تھیں اور جس وقت وہ دھماکے کی جگہ سے گزری اس وقت پیپلز پارٹی کے کارکن وہاں بھنگڑے ڈال رہے تھے۔

ان کا خدشہ تھا کہ دھماکے کی جگہ کے عین سامنے ہونے کے باعث اب کافی دن تک گاہک خوف کے مارے ان کے پارلر کا رخ نہیں کریں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد