ہلاکتوں میں اضافہ، وکلاء کا احتجاج | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں وکلاء کنونشن کے پنڈال کے قریب ہونے والے دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد سترہ ہو گئی ہے۔ ادھر دھماکے کے خلاف وکلاء ملک کے بڑے شہروں میں احتجاج کر رہے ہیں۔ کراچی اور کوئٹہ میں وکلاء نے احتجاجاً عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا ہے۔ اسلام آباد سے نامہ نگار نیئر شہزاد کے مطابق مرگلہ سرکل کے اے ایس پی مقدس حیدر نے بی بی سی کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں سے بعض کی حالت نازک ہے۔ اے ایس پی مقدس حیدر کے مطابق اب تک کی تحقیقات سے اس بات کو تقویت مل رہی ہے کہ یہ ایک خود کش حملہ تھا اور خود کش بمبار ایک عورت تھی۔ اسلام آباد کی انتظامیہ نے بم دھماکے کی تحقیقات کے لیے ایک پانچ رکنی ٹیم تشکیل دی ہے۔ اسلام پولیس کے ایس پی سی آئی ڈی محمد علی کی سربراہی میں قائم یہ تحقیقاتی ٹیم ڈی ایس پی سی آئی ڈی کے علاوہ ایف آئی اے کے سپیشل انویسٹی گیشن گروپ، ملٹری انٹیلیجنس اور آئی ایس آئی کے نمائندوں پر مشتمل ہو گی۔
دوسری طرف ایف آئی اے کے سپیشل انویسٹی گیشن گروپ کی ٹیم نے ایک سولہ سترہ سالہ نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔ مقامی پولیس کے مطابق جس وقت یہ دھماکہ ہوا اس وقت وہ نوجوان اس عمارت کی چھت پر تھا جس کے عین نیچے سیاسی پارٹیوں نے اپنے کیمپ قائم کیے ہوئے تھے۔ بدھ کی صبح تک پولیس نے دھماکہ والی جگہ کو گھیرے میں لیا ہوا تھا اور تمام مارکیٹ بند تھی۔ اسلام آباد کے منگل کی رات ہونے والے دھماکے کے خلاف کراچی اور کوئٹہ میں وکلاء نے احتجاجاً عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا ہے جبکہ کراچی سٹی کورٹس کے احاطے میں ہلاک شدگان کے لیے غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی ہے۔ کوئٹہ میں بی بی سی کے نمائندے ایوب ترین کے مطابق دھماکے کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی اپیل پر بدھ کو کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں وکلاء نے عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا اور اسلام آباد میں دھماکے کو چیف جسٹس کو قتل کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔ پنجاب کے وکلاء کی نمائندہ تنظیم پنجاب بار کونسل نے بھی اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی تقریب میں خود کش حملہ اور اس کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں پر بدھ کو یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہوا ہے۔ |
اسی بارے میں یہ خود کش حملہ تھا: طارق عظیم17 July, 2007 | پاکستان یومِ سوگ، عدالتوں کا بائیکاٹ17 July, 2007 | پاکستان فوجیوں سمیت پانچ افراد ہلاک17 July, 2007 | پاکستان لال مسجد آپریشن کے بعد حملے15 July, 2007 | پاکستان خودکش حملے، چالیس ہلاک15 July, 2007 | پاکستان خودکش حملہ: 24 فوجی ہلاک14 July, 2007 | پاکستان ’حکومت مخالف کارروائی کا فیصلہ‘ 16 July, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||