BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 04 August, 2007, 18:19 GMT 23:19 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کابل جرگہ میں شرکت سے انکار

جرگہ کمیشن
جرگہ کمیشن میں پاکستانی وفد کے سربراہ آفتاب شیرپاؤ نے قبائلی عمائدین کے فیصلے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے
پاکستان کے قبائلی علاقے وزیرستان سے تعلق رکھنے والے عمائدین نے کابل میں شروع ہونے والے پاک افغان مشترکہ جرگہ میں احتجاجاً شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس بات کی تصدیق وزیر قبائل کے سربراہ ملک معمور خان نے سنیچر کو پشاور میں پاکستانی جرگہ کے ارکان کے اجلاس کے بعد کیا۔

ملک معمور خان نے بی بی سی کو بتایا کہ شمالی اور جنوبی وزیرستان کے پچاس اراکینِ جرگہ نے گورنر سرحد کی طرف سے بلائے گئے اجلاس میں شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ اس اجلاس کے بعد شمالی اور جنوبی وزیرستان کے جرگہ ارکان کا اپنا اجلاس منعقد ہوا، جس میں متفقہ طورپر فیصلہ ہوا کہ نو اگست کو کابل میں شروع ہونے والے پاک افغان مشترکہ جرگہ میں کوئی قبائلی مشر شرکت نہیں کریگا۔

ان کا کہنا تھا کہ جرگہ میں شرکت نہ کرنے کی وجہ حکومت کی جانب سے وزیرستان میں جاری آپریشن، معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا اور سرکاری چیک پوسٹوں کو ختم نہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا ’ہمارے اپنے گھر میں آگ لگی ہوئی ہے ہم دوسروں کے گھروں میں کیا آگ بجھائیں گے۔‘

گھر میں آگ
 جرگہ میں شرکت نہ کرنے کی وجہ حکومت کی جانب سے وزیرستان میں جاری آپریشن، معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا اور سرکاری چیک پوسٹوں کو ختم نہ کرنا ہے۔ ہمارے اپنے گھر میں آگ لگی ہوئی ہے، ہم دوسروں کے گھروں میں کیا آگ بجھائیں گے
قبائلی عمائدین

ادھر ڈیرہ اسماعیل خان میں ہمارے نمائندے دلاورخان وزیر کے مطابق گزشتہ روز جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا میں مقامی طالبان کا ایک قومی جرگہ منعقد ہوا تھا، جس میں اعلان کیا گیا تھا کہ اگر وزیرستان کے کسی ملک یا مشر نے پاک افغان جرگہ میں شرکت کی تو وہ ان کا دشمن ہوگا۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ قبائلی عمائدین نے طالبان کے خوف سے جرگہ میں شرکت کرنے سے انکار کیا ہے۔

دوسری طرف پاکستان کی طرف سے اس کمیشن کے سربراہ اور وفاقی وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے قبائلی عمائدین کی طرف سے مشترکہ جرگہ میں عدم شرکت کے اعلان سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ابھی تک اس قسم کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، تاہم ان کے مطابق اس قسم کے اعلانات سے جرگہ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا بلکہ وہ اپنا کام جاری رکھے گا۔

اس سے قبل آج گورنر ہاؤس پشاور میں پاکستانی جرگہ ارکان کا ایک تعارفی اجلاس گورنر سرحد علی محمد جان اورکزئی کی سربراہی میں منعقد ہوا، جس میں صوبہ سرحد اور فاٹا سے تعلق رکھنے والے قبائلی عمائدین، سماجی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ نو اگست کو کابل میں ہونا والا جرگہ تین روز تک جاری رہے گا۔

گرینڈ قبائلی جرگہ’فوج واپس جائے‘
گرینڈ قبائلی جرگے کا منتخب اسمبلی کا مطالبہ
جرگہایجنڈے پر اتفاق
پاک افغان امن جرگہ کے ایجنڈے پر اتفاق ہوگیاہے
جرگہلویا جرگہ کی تیاری
افغانستان میں لویا جرگہ کی روایت قدیم ہے
میر سلیمان داؤد احمد زئیسرداروں کا فورم
بلوچوں کے حقوق کی لڑائی قلات کے جرگے میں
قبائلیجرگہ کی بحالی
رابطوں کی بحالی پر شدت پسندوں کا خیر مقدم
سندھ جرگہوزیر اعلی کی نگرانی
ہائی کورٹ کی پابندی کے باوجود جرگہ، جرمانہ
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد