لویا جرگہ کی تیاری کے لیے مذاکرات | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان اور افغانستان کے درمیان اگست میں متوقع امن جرگے کے قواعد و ضوابط اور انتظامات کا جائزہ لینے کے لیئے سہہ روزہ مذاکرات آج سے اسلام آباد میں شروع ہو رہے ہیں۔ اس بابت افغانستان کا ایک بارہ رکنی وفد پیر سید احمد گیلانی کی سربراہی میں اسلام آباد پہنچ رہا ہے۔ ان مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ کے علاوہ گورنر سرحد علی محمد جان اورکزئی، گورنر بلوچستان اویس احمد غنی، اور وفاقی وزراء غازی گلاب جمال اور سردار یار محمد رند کریں گے۔ مذاکرات سے چند روز قبل پاکستانی اہلکاروں نے ایک اجلاس میں اپنے موقف کے تعین پر غور کیا تھا۔ توقع ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان اگست کے پہلے ہفتے میں منعقد کیے جانے والے ’لویا جرگہ‘ میں دونوں جانب سے مجموعی طور پر سات سو نمائندے شریک ہوں گے۔ لویا جرگہ بلانے کا بنیادی مقصد افغانستان میں اور دونوں ممالک کے درمیان سرحد پر ہونے والے تشدد کو روکنا ہے۔
افغانستان کا کہنا ہے کہ اس کا وفد علماء، قبائلی عمائدین، ارکان پارلیمنٹ، تاجر، صنعتکار، معذوروں کے نمائندے اور خواتین پر مشتمل ہوگا۔
گزشتہ سال ستمبر میں افغان صدر حامد کرزئی اور پاکستانی صدر جنرل پرویز مشرف نے واشنگٹن میں صدر بش کی جانب سے دیے گئے ایک عشائیہ پر ہونے والی بات چیت میں سرحد کے آر پار شدت پسندوں کی نقل وحرکت روکنے اور قیام امن کے لیے ایک جرگہ طلب کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ افغانستان اور پاکستان نے اس سلسلے میں دو جرگہ کمیشن تشکیل دیے تھے۔ پاکستان پہلے ہی قبائلی جرگے کے ذریعے جنوبی اور شمالی وزیرستان میں مقامی شدت پسندوں کے ساتھ امن معاہدے کر چکا ہے جس پر بعض امریکی اہلکاروں کے علاوہ مغربی میڈیا نے شدید تنقید کی ہے۔ تاہم حکومت کا کہنا ہے کہ معاہدے کی وجہ سے علاقے میں امن لوٹ آیا ہے اور شدت پسندوں کو تنہا کردیا گیا ہے۔ |
اسی بارے میں پاک افغان لویا جرگہ اگست میں04 May, 2007 | آس پاس ’باڑ،بارودی سرنگیں لگائیں گے‘03 January, 2007 | پاکستان دراندازی سے تنگ آچکے ہیں: کرزئی08 December, 2006 | آس پاس سرحد کے آرپار پختونوں کا جرگہ 08 October, 2006 | آس پاس حکومت،طالبان امن معاہدے کا ٹیسٹ22 September, 2006 | پاکستان طالبان: امن معاہدے کا خیر مقدم05 September, 2006 | پاکستان حکومت اور طالبان میں تین معاہدے05 September, 2006 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||