سپیکر کی رکنیت منسوخ، مظاہرہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جمعرات کو پاکستان کی قومی اسمبلی کے سپیکر چودھری امیر حسین کی لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی رکنیت منسوخ کردی گئی ہے۔ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے یہ فیصلہ سپیکر کی طرف سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف ایم کیو ایم کا ریفرنس الیکشن کمیشن کوبھجوانے پر کیا ہے۔ بار کے صدر احسن بھون نے تجویز ہاؤس کے سامنے پیش کی جس کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔
علاوہ ازیں چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے جمعرات کو پنجاب میں وکلاء نےعدالتوں کا بائیکاٹ کیا اوراحتجاجی جلوس نکالے۔ لاہور میں وکلاء اور سیاسی جماعتوں نے پنجاب اسمبلی تک پرامن جلوس نکالا۔ وکلاء کا جلوس ایوان عدل سے روانہ ہوا اورلاہور ہائی کورٹ کے سامنے ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کا جلوس بھی اس میں شامل ہوگیا۔اس موقع پر سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کی مختلف تنظیموں کے کارکنوں نے بھی اپنی جماعتوں کے جھنڈوں کے ساتھ شامل ہوگئے۔گرمی کے باوجود وکلاء کی تعداد اور جوش و خروش میں کوئی کمی دیکھنے میں نہیں آئی۔ جلوس میں پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی، مسلم لیگ (ن)، تحریک انصاف، خاکسار تحریک اور لیبر پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے علاوہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن، پنجاب پروفیسرز لیکچررز ایسوسی ایشن، پنجاب ٹیچرز ایسوسی ایشن، پنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک اسٹاف، یلیو کیب فیڈریشن سمیت سول سوسائٹی کی تنظیموں نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین مشرف حکومت کے خلاف نعرے لگا رہے تھے اور انہوں نے کتبے اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر جسٹس افتخار محمد چودھری کے حق میں اور جنرل مشرف کے مخالف نعرے درج تھے۔
مظاہرین نے جلوس کے راستے میں وزیر اعلیْ پنجاب پرویز الہیْ کے حق میں لگے بینرز اتار کر انہیں نذر آتش کردیا۔ حزب مخالف کی جماعتوں کے ارکان اسمبلی اور رہنماؤں مخدوم شاہ محمود قریشی، رانا ثناء اللہ، جہانگیر بدر، رانا مشہود احمد خان، عظمیْ بخاری، سیمع اللہ اور رانا آفتاب نے مظاہرین کا پنجاب اسمبلی کے باہر چوک میں استقبال کیا۔ جلوس میں اعلیْ عدلیہ کے سابق ججوں، سینیئر وکلاء کے علاوہ خواتین وکلاء کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ سلمان رشدی کے خطاب کی مذمت
اجلاس میں ہائی کورٹ بار کے سیکرٹری سرفراز چیمہ کو دھمکیاں دینے کی بھی شدید مذمت کی گئی۔ دوسری طرف پنجاب بارکونسل کے وائس چیئرمین طارق جاوید و ڑائچ نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اور سپریم جوڈیشل کونسل کے رکن جسٹس افتخارمحمد چودھری کے خلاف ریفرنس کونسل کے سامنے دائر کرنے کا اعلان کیا۔ اس مقصد کے لئے چھ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جو ریفرنس تیار کرئےگی۔ پنجاب اسمبلی کے باہر وکلاء رہنماؤں نے خطاب کیا جس کے بعد وکلاء اور سیاسی جماعتوں کے کارکن پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔ لاہور کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں سے بھی مظاہروں کی اطلاعات ملی ہیں۔وکلاء نے عدالتوں میں ہڑتال کی اور پیش نہیں ہوئے جبکہ عدالتوں میں علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ بھی لگائے گئے۔ |
اسی بارے میں لاہور:وکلاء، سیاسی کارکنوں کا جلوس14 June, 2007 | پاکستان ’عدالت فوج جیسا رد عمل ظاہر کرے‘14 June, 2007 | پاکستان چیف جسٹس کے خلاف نیا ریفرنس10 June, 2007 | پاکستان آئینی پٹیشن، باقاعدہ سماعت شروع11 June, 2007 | پاکستان ’عدلیہ عوامی اعتماد حاصل کرے‘02 June, 2007 | پاکستان جسٹس قافلے کا بھرپور استقبال02 June, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||