لاہور:وکلاء، سیاسی کارکنوں کا جلوس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کےساتھ اظہار یک جہتی کے لئے بدھ کو لاہور میں وکلاء اور سیاسی جماعتوں نے پنجاب اسمبلی تک پرامن جلوس نکالا۔ مظاہرین نے’گو مشرف گو، لاٹھی گولی کی سرکار نہیں چلے گی اور عدلیہ کی آزادی تک جنگ رہے گی، جنگ رہے گی‘ جیسے نعرے بلند کیے۔ پنجاب اسمبلی کے باہر وکلاء کے رہنماؤں نے خطاب کیا جس کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔
وکیلوں کا جلوس ایوان عدل سے روانہ ہوا اور ہائی کورٹ کے سامنے ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کا جلوس بھی اس میں شامل ہوگیا۔اس موقع پر سول سوسائٹی کی مختلف تنظیموں، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ،خواتین محاذ عمل ، اساتذہ اور طلبہ تنظیموں، پی ٹی سی ایل ایکشن کمیٹی اور سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے بھی اپنی جماعتوں کے پرچموں، اور لیڈروں کی تصاویر کے ساتھ شرکت کی۔ مظاہرین نے چیف جسٹس پاکستان کی تصاویر اور عدلیہ کی آزادی کے حق میں بینرز اٹھا رکھے تھے۔ جلوس میں پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی سیکرٹری جنرل چودھری غلام عباس، مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی رانا مشہود احمد خان اور جماعت اسلامی کے احسان اللہ وقاص نے کی۔ مال روڈ پر ایم کیو ایم اور آمریت کے خلاف دیواروں اور سٹرک پر نعرے لکھے گئے تھے۔جلوس کے راستے میں عام شہری بھی مظاہرین کا استقبال کرتے رہے۔
جلوس میں لاہور ہائی کورٹ کے سابق ججوں اور اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی نے بھی شرکت کی ۔ خواتین وکلاء سمیت عورتوں کی بڑی تعداد بھی شامل تھی۔ اسی اثنا، لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے فیصلہ کیا ہے کہ ہر جمعرات کو وکلا کی ہڑتال کی وجہ سے بدھ کو وکلا مقدمات عدالتوں میں دائر نہیں کریں گے ۔ مظاہرین نے لاہور ہائی کورٹ کے گیٹ پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے خلاف بھی نعرہ بازی کی جبکہ لاہور ہائی کورٹ کے احاطے میں پولیس کی نفری بھی موجود تھی۔
لاہور کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں سے بھی مظاہروں کی اطلاعات ملی ہیں۔ وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا جبکہ عدالتوں میں علامتی بھوک ہڑتال کے لیے کیمپ بھی لگائے گئے۔ |
اسی بارے میں ’عدالت فوج جیسا رد عمل ظاہر کرے‘14 June, 2007 | پاکستان چیف جسٹس کے خلاف نیا ریفرنس10 June, 2007 | پاکستان آئینی پٹیشن، باقاعدہ سماعت شروع11 June, 2007 | پاکستان ’عدلیہ عوامی اعتماد حاصل کرے‘02 June, 2007 | پاکستان جسٹس قافلے کا بھرپور استقبال02 June, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||