جوڈیشل کونسل کا ریکارڈ طلب | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سپریم کورٹ کے تیرہ رکنی فل کورٹ نے سپریم جوڈیشل کونسل کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان کے وکیل اعتزاز احسن نے بدھ کو اپنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کو نو سے تیرہ مارچ تک غیر قانونی حراست میں رکھا گیا۔ چیف جسٹس کے وکیل نے نو مارچ کے بعد صدر جنرل پرویز مشرف کی طرف سے دو نجی ٹی وی چینلز کو دیے جانے والے انٹرویوز کا حوالے دیتے ہوئے عدالت کے سامنے یہ بات ثابت کرنے کی کوشش کی کہ چیف جسٹس کو نو سے تیرہ مارچ تک غیر قانونی حراست میں رکھا گیا تھا۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ جب 10 مارچ کو سپریم جوڈیشل کونسل کا نوٹس چیف جسٹس کے حوالے کیا گیا تو اس پر انہوں (چیف جسٹس) نے لکھا کہ ان کو وکلاء تک رسائی حاصل نہیں ہے۔ چیف جسٹس کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ یہ چیز آپ سپریم جوڈیشل کونسل کے ریکارڈ سے دیکھ سکتے ہیں۔ سپریم کورٹ نے سیکریٹری سپریم جوڈیشل کونسل کو حکم دیا کہ وہ ریکارڈ عدالت میں پیش کریں۔ اس موقع پر صدر مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے سپریم جوڈیشل کونسل کا ریکارڈ طلب کرنے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی بند کمرے میں ہو رہی ہے، اس لیے اس کا ریکارڈ کھلی عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکتا۔ لیکن عدالت نے کہا کہ سپریم کورٹ ریکارڈ منگوا سکتی ہے اور وہ صرف ایک نوٹس دیکھنا چاہتے ہیں جس پر چیف جسٹس نے یہ لکھا تھا کہ انہیں وکیل سے ملنے کی اجازت نہیں ہے۔ سپریم جوڈیشل کونسل کے سیکریٹری نے ریکارڈ پیش کیا جس کا عدالت نے معائنہ کیا۔ چیف جسٹس کے وکیل اعتزاز احسن نے کہا کہ یہ کسی سرکاری یا جوہری راز کی بات نہیں ہو رہی ہے بلکہ چیف جسٹس آف پاکستان کی حراست کے بارے میں بات ہو رہی ہے اور اس سلسلے میں ہر وہ چیز دیکھی جا سکتی ہے جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہو کہ وہ واقعی حراست میں تھے۔ وقفہ کے بعد فل کورٹ کی کارروائی کا دوبارہ آغاز ہو چکا ہے۔ |
اسی بارے میں ’پوری عدالت کٹہرے میں ہے‘12 June, 2007 | پاکستان بینچ وکلاء کیلیے چیلنج: منیر ملک01 June, 2007 | پاکستان بلی تھیلے سے باہر آ گئی ہے: اعتزاز07 June, 2007 | پاکستان خبروں پر چیف جسٹس کی ’پریشانی‘07 June, 2007 | پاکستان کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی: اعتزاز27 May, 2007 | پاکستان جسٹس افتخار کا بیانِ حلفی29 May, 2007 | پاکستان ’اعتزاز کو ملنے دیا جائے‘15 March, 2007 | پاکستان ’ کونسل میں مداخلت نہیں‘21 May, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||