خبروں پر چیف جسٹس کی ’پریشانی‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انٹیلیجنس بیورو کے سربراہ بریگیڈئر (ریٹائرڈ) اعجاز احمد شاہ نے سپریم کورٹ کو دیئے گئے اپنے بیان حلفی میں کہا ہے کہ ان کے چیف جسٹس کے ساتھ اس وقت سے اچھے تعلقات تھے جب وہ پنجاب میں ہوم سیکرٹری کے طور پر کام کر رہے تھے۔ ’انٹیلیجنس بیورو کے ڈائریکٹر جنرل بننے کے بعد بھی میرے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری سے مراسم انتہائی دوستانہ رہے ہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ ان کی چیف جسٹس سے ملاقاتیں ہوتی رہتی تھیں، جس کے دوران دفتری کاموں کے علاوہ ملک کی سیاسی صورتحال اور سپریم کورٹ میں دائر مقدمات کے بارے میں بات چیت ہوتی رہتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ کئی دفعہ چیف جسٹس سے ملاقات کرنےگئے جبکہ کئی دفعہ چیف جسٹس خود ان سے ملاقات کرنے آئے۔
بریگیڈئر اعجاز شاہ نے کہا کہ چیف جسٹس اپنے خلاف چھپنے والی خبروں سے پریشان تھے اور انہوں نے انہیں کہا کہ وہ تحقیق کریں اور ان خبروں کو چھپنے سے روکوانے میں ان کی مدد کریں۔ انہوں نے کہا وفاقی حکومت نے بھی انہیں چیف جسٹس کے خلاف خبریں چھپنے کے معاملے کی چھان بین کرنے کا کہا تھا، کیونکہ چیف جسٹس نے تیرہ فروری کو صدر جنرل مشرف سے ملاقات کے دوران اپنے خلاف چھپنے والی خبروں کی شکایت کی تھی۔ بریگیڈئر اعجاز شاہ نے کہا کہ نو مارچ کو ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی ایم آئی کے ہمراہ چیف جسٹس اور صدر کی ملاقات کے موقع پر وہ بھی موجود تھے۔ ’ چیف جسٹس کا یہ کہنا کہ ان کے مستعفی ہونے سے انکار پر جنرل مشرف طیش میں آ گئے تھے حقائق پر مبنی نہیں ہے‘۔ انہو ں نے کہا کہ چیف جسٹس سے ملاقات کے دوران صدر جنرل پرویز مشرف باادب اور پرسکون رہے اور کسی موقع پر نہ تو غصے اور نہ ہی طیش میں آئے۔ انہوں نے کہا صدر پرویز مشرف کے چلے جانے کے بعد وہ آئی ایس آئی اور ایم آئی کے سربراہ کے ساتھ چیف جسٹس سے بات چیت کرتے رہے۔ تین بجے ڈی جی آئی ایس آئی اور وہ صدر کے کیمپ آفس سے چلے آئے تو ڈی جی ایم آئی اور چیف جسٹس افتخار محمد چودھری آپس میں بات چیت کر رہے تھے۔ |
اسی بارے میں سیمینار کیس: نئے بینچ کی تشکیل03 June, 2007 | پاکستان ’عدلیہ عوامی اعتماد حاصل کرے‘02 June, 2007 | پاکستان ’خلیفہ سے سوال ہوسکتا تومشرف سے کیوں نہیں‘29 May, 2007 | پاکستان ’جو ہوا اسکی تہہ تک جاناچاہتے ہیں‘28 May, 2007 | پاکستان نتائج کی پرواہ نہیں: سپریم کورٹ28 May, 2007 | پاکستان کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی: اعتزاز27 May, 2007 | پاکستان ’تمیزالدین کیس کا حوالہ نہ دیں‘22 May, 2007 | پاکستان چیف جسٹس کی واپسی، ہنگاموں میں 34 ہلاک12 May, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||