BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 24 September, 2006, 21:39 GMT 02:39 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
معافی و اعتراف کہاں تک جائے گا؟

طارق حمید
’ہم نے ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل نہیں کی‘
پاکستان میں بجلی اور پانی کے ادارے واپڈا کے چیئرمین نے طارق حمید بجلی کے بحران پر قوم سے معافی مانگی ہے اور کہا ہے کہ ’لگتا ہے کہ ہم نے ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل نہیں کیا‘۔وہ لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ’ بجلی کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے اور پاکستانی وقت کے مطابق رات دس بجے تک اسی فی صد بجلی بحال کر دی گئی ہے اور باقی بھی آدھی رات تک بحال ہوجائے گی۔‘

چیئر مین واپڈا نےکہا کہ’سب سے پہلے لاہور اور ملتان میں بجلی بحال ہوئی پھر دیگر علاقوں اور جنوبی پنجاب میں بحال ہونا شروع ہوئی‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’تربیلاکی روات سے لاہور آنے پانچ سو کے وی کی ایک ٹرانسمشین لائن روات کے قریب مرمت کے لیے بند تھی لیکن دوسری دو بھی یکے بعد دیگرے خراب ہوگئیں اور پھر اس کا اثر پورے ملک تک وسیع ہوگیا‘۔

چیئرمین واپڈا نے کہا کہ ’بجلی کے اس بحران کی تحقیقات کے لیے سابق ممبر پاور چودھری غلام رسول کی سربراہی میں ایک پانچ رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو اڑتالیس گھنٹے اندر رپورٹ دے گی۔یہ کمیٹی وجوہات تلاش کرے گی اور ذمہ داری کا تعین کرے گی‘۔

یہ سوال کس سے ہے؟
 کیوں نہ ایسے نظام کو تبدیل کر دیا جائے جس کے تحت شروع ہونے والی ایک خرابی پورے ملک کی بجلی معطل کر دیتی ہے

طارق حمید نے کہا کہ انہیں یوں محسوس ہوتا ہے کہ ماضی تجربات سے سبق حاصل نہیں کیا گیا کیونکہ اس سے قبل سنہ انیس سو ننانوے میں اسی نوعیت کا واقعہ ہوا تھا اور پھر دو ہزار ایک میں بھی اسی طرح سولہ گھنٹے کے لیے بجلی بند رہی تھی اس بار سولہ گھنٹے کے لیے گئی تھی اور اب بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔

انہوں نےکہا کہ ’تحقیقاتی کمیٹی یہ غور بھی کرے گی کہ کیوں نہ ایسے نظام کو تبدیل کر دیا جائے جس کے تحت شروع ہونے والی ایک خرابی پورے ملک کی بجلی معطل کر دیتی ہے‘۔

چئرمین واپڈا نے کہا کہ ’بجلی کی اس معطلی سے واپڈا کو صرف بجلی کے بل کی مد میں دوسوملین روپے کا نقصان ہوا ہے اور اطمینان کی بات یہ ہے کہ واپڈا کے آلات کو کوئی قابل ذکر نقصان نہیں ہوا‘۔

بجلی رے بجلی
بجلی کا بحران اور شہریوں کا احوال
پرتشدد احتجاج
بجلی کے بحران پر کراچی میں پرتشدد احتجاج
اقتصادی سروے
ایک لاکھ سکول بنیادی سہولیات سے محروم
بجلی میں خودکفالت
چترال کے گاؤں میں لوگ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔
اسی بارے میں
بجلی کے بحران پراحتجاج
28 June, 2006 | پاکستان
بجلی کی تنصیبات پر دھماکہ
28 November, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد