BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 19 July, 2006, 14:19 GMT 19:19 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
احمدیوں کا قتل: دو ملزم گرفتار

گزشتہ سال جماعت احمدیہ کی ایک مسجد پر فائرنگ میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے تھے
پنجاب پولیس نے جماعت احمدیہ کی عبادت گاہ میں آٹھ افراد کو قتل کرنے کے الزام میں دو افراد کوگرفتار کیا ہے جن کا تعلق دو کالعدم مذہبی تنظیموں سے بتایا جاتا ہے۔

گوجرانوالہ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دونوں ملزموں کو عدالتی تحویل پر جیل بھجوادیا ہے جہاں ان کی شناختی پریڈ بھی عمل میں لائی جائے گی۔

پنجاب کے ضلع منڈی بہاء الدین کے قصبے مونگ میں گزشتہ سال اکتوبر میں جماعت احمدیہ کی عبادت گاہ بیت الذکر پر فائرنگ میں آٹھ افراد ہلاک جبکہ پندرہ زخمی ہوگئے تھے۔

بدھ کی سہہ پہر پولیس اور ایلیٹ فورس کی بھاری نفری کی موجودگی میں دونوں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا ان کے چہرے ڈھکے ہوئے تھے۔

انسداد دہشت گردی کے جج مستقیم احمد نے انہیں عدالتی تحویل پر بھیجتے ہوئے جیل حکام کو ہدایت کی کہ ان افراد کو الگ رکھا جائے تاکہ شناختی پریڈ سے پہلے کوئی انہیں دیکھ نہ پائے۔

حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین

جوڈیشل حوالات میں مقدمے کے مدعی ممتاز علی خان اور گواہ شناختی پریڈ میں حصہ لیں گے۔

عدالت سے باہر تفتیشی افسر سب انسپکٹر ریاض حسین نے مقامی صحافیوں کو بتایا کہ ایک ملزم منڈی بہاء الدین اور دوسرا تتلے عالی کا رہائشی ہے اور ان کے بقول دونوں کا تعلق مختلف کالعدم تنظیموں سے ہے۔

اس سے قبل پولیس ایک دوسرے نوجوان عامر محمود کو اسی مقدمے میں گرفتار کر کے چالان کر چکی ہے تاہم پانچ روز قبل عدالت نے اس نوجوان کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کر دیا تھا۔

پاکستان کی پارلیمان نے وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں ایک آئینی ترمیم کے ذریعے جماعت احمدیہ کے اراکان کو غیر مسلم قرار دے دیا تھا تب سے انسانی حقوق کی تنظیمیں جماعت احمدیہ سے رواء رکھے گئے سلوک کی شکایت کرتی آئی ہیں۔

حال ہی میں انتقال کرنے والے احمدی فرقے کے سربراہ مرزا طاہراحمدی فرقہ: اندیشے
احمدی فرقے کے خلاف نئی لہر کے اندیشے
احمدی مسجد لندناردو اخبار اور احمدی
جماعت احمدیہ کا اردو پریس پر تعصب کا الزام
احمدی: ’مظلوم فرقہ‘
’جب احمدیوں کا وجود ہی جرم قرار دے دیا گیا‘
مذہبی منافرت
ایک سال میں گیارہ احمدی ہلاک
قبرستانچھبیسویں قبر کشائی
مسلم قبرستان احمدی میت، تدفین ایک مسئلہ
اسی بارے میں
احمدی مسجد پر حملے کی مذمت
08 October, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد