منڈی بہاؤالدین: احمدی مسجد پر حملہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر منڈی بہاؤالدین کے نزدیک ایک گاؤں میں دو نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے جمعے کی صبح احمدی جماعت کی نمازیوں سے بھری مسجد پر اندھا دھند فائرنگ کر کے آٹھ افراد کو ہلاک جبکہ بیس کو شدید زخمی کر دیا ہے۔ احمدیہ جماعت کے ایک ترجمان کے مطابق یہ واقعہ نماز فجر کے وقت مونگ گاؤں میں ہوا ہے۔ ترجمان کے مطابق نمازی نماز فجر کی دوسری رکعت ادا کر رہے تھے کہ مسجد میں دو موٹر سائیکل سوار آئے اور انہوں نے نمازیوں پر اندھا دھند فائر کھول دیا جس کے باعث دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ چھ افراد نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔ زخمیوں کو منڈی بہاؤالدین اور کھاریاں کے ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔ابھی تک کسی شدت پسند گروہ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||