احمدی مسجد پر حملے کی مذمت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف اور وزیراعظم شوکت عزیز نے ضلع منڈی بہاؤالدین کے قصبے مونگ میں احمدیہ جماعت کی مسجد پر ہونے والے حملے کی مذمت کی ہے۔ نماز فجر کے دوران جمعہ کے روز نامعلوم افراد کی جانب سے کیے جانے والے حملے میں آٹھ افراد ہلاک اور لگ بھگ بیس زخمی ہوگئے تھے۔ دونوں پاکستانی رہنماؤں نے ہلاک ہونے والوں کے رشتہ داروں سے تعزیت کی ہے اور حکومتی اہلکاروں سے کہا ہے کہ وہ اس حملے کی فوری تفتیش کریں تاکہ اس کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں کھڑا کیا جاسکے۔ احمدیوں کو انیس سو تہتر میں وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں غیر مسلم قرار دے دیا گیا تھا اور پاکستانی ریاست میں اب ان کو اقلیت کی حیثیت سے جانا جاتا ہے۔ احمدیہ جماعت سے تعلق رکھنے والے لوگ اور ان کی عبادت گاہیں اس سے قبل بھی متعدد بار انتہا پسند مسلمانوں کے حملوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔ احمدیہ برادری کے لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان میں امتیازی سلوک کا سامنا رہا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||