BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 07 October, 2005, 06:16 GMT 11:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
احمدی مسجد پر حملہ، آٹھ ہلاک

منڈی بہاؤالدین میں ہلاک ہونے والا ایک شخص
حملے میں ہلاک ہونے والا ایک شخص
پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین کے قصبے مونگ میں جماعت احمدیہ کی ایک مسجد میں جمعہ کی صبح فجر کی نماز کے وقت نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے آٹھ افراد ہلاک جبکہ انیس کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔

منڈی بہاؤالدین کے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے شعبہ حادثات میں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر محمد ارشد نے بی بی سی کو بتایا کہ زخمیوں میں سے تین کو تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور کے میو ہسپتال اور نزدیکی ملٹری ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔

ہلاک ہونے والوں میں سے دو افراد نے موقع پر جبکہ باقی چھ نے ہسپتال آ کر دم توڑا۔ ہلاک ہونے والوں کے نام ستر سالہ محمد اسلم، سولہ سالہ یاسر احمد، پینتالیس سالہ راجہ محمد الطاف، تیس سالہ عابد خان، ستر سالہ راجہ محمد اشرف، چھبیس سالہ نذیر احمد، چالیس سالہ راجہ عبدالحمید اور پینتیس سالہ محمد لہراسپ معلوم ہوئے ہیں۔

شدید زخمیوں کے نام بارہ سالہ عدنان، چالیس سالہ بشارت اور ریٹائرڈ کیپٹن محمد ایوب بتائے گئے ہیں۔


منڈی بہاؤالدین کے تھانہ صدر کے اہلکار محمد خالد نے بتایا کہ حملہ صبح پانچ بجے کے قریب بیس ہزار آبادی کے قصبے مونگ میں اس وقت کیا گیا جب جماعت احمدیہ سے تعلق رکھنے والے لوگ روزہ رکھنے کے بعد فجر کی باجماعت نماز ادا کررہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کے ابتدائی معلومات کے مطابق حملہ آور تعداد میں تین تھے اور وہ ایک موٹر سائیکل پر سوار آئے تھے۔ حملہ آوروں کی شناخت نہیں ہوسکی۔

احمدیوں کو انیس سو تہتر میں وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں غیر مسلم قرار دے دیا گیا تھا اور پاکستانی ریاست میں اب ان کو اقلیت کی حیثیت سے جانا جاتا ہے۔

احمدیہ جماعت سے تعلق رکھنے والے لوگ اور ان کی عبادت گاہیں اس سے قبل بھی متعدد بار انتہا پسند مسلمانوں کے حملوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد