BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 13 June, 2006, 11:49 GMT 16:49 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’پنجاب ترقیاتی بجٹ دگنا‘

پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی بجٹ: وزیراعلیٰ پنجاب الہی
وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے گزشتہ دو برسوں میں غربت میں گیارہ فیصد کی کمی آئی ہے اور ستر لاکھ لوگ غربت کی سطح سے باہر آگئے ہیں۔ وہ منگل کے روز لاہور میں پری بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں میں پینتیس لاکھ نئی آسامیاں پیدا کی گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ صوبہ میں ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی مدد سے چھ نئی یونیورسٹیاں بنائی جارہی ہیں اور اگلے پانچ برسوں میں اس مد میں ساٹھ ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

ان کے مطابق اگلے مالی سال (سنہ دو ہزار چھ- سات) میں صوبہ کا ترقیاتی بجٹ ایک سو ارب روپے مالیت کا ہوگا جو گزشتہ سال ترپن ارب روپے کا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پچیس سال بعد پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ پنجاب کی کوئی منتخب اسمبلی مسلسل اپنا چوتھا بجٹ منظور کرنے جارہی ہے۔

مجوزہ بجٹ کے نمایاں پہلو
غربت میں گیارہ فیصد کمی
ستر لاکھ لوگ غربت کی سطح سے باہر
چھ نئی یونیورسٹیاں قائم ہوں گی
پنجاب میں سب سے بڑا ترقیاتی بجٹ
اڑتالیس پن بجلی گھر بنائے جائیں گے
لاہور میں ماس ٹرانزِٹ ٹرین
لاہور سے سیالکوٹ تک موٹروے

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ گزشتہ چھ برسوں میں پنجاب نے بہت ترقی کی ہے اور سنہ انیس سو ننانوے دو ہزار میں پنجاب کے سالانہ بجٹ کا کل حجم صرف نوے ارب روپے تھا جبکہ اگلے مالی سال میں یہ حجم بڑھ کر تقریبا پونے تین سو ارب روپے ہوجائے گا۔

وزیراعلی نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں کبھی اتنا بڑا ترقیاتی بجٹ پیش نہیں کیا گیا جو وہ پیش کرنے جارہے ہیں۔

وزیراعلی نے کہا کہ چھ برس پہلے پنجاب میں ترقیاتی اخراجات فی کس ایک سو ستر روپے تھے جو اب بڑھ کر ایک ہزار ایک سو باون روپے ہوگئے ہیں۔ چھ برس پہلے صوبہ میں فی کس سالانہ آمدن اس وقت کی قیمتوں کے حساب سے پچیس ہزار چھ سو چھیاسٹھ روپے تھی جو اس سال بڑھ کر انہی قیمتوں کے حساب سے بتیس ہزار آٹھ سو روپے اور نئی قیمتوں کے اعتبار سے باون ہزار روپے ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملتان میں دل کے امراض کا خصوصی کارڈیک ہسپتال اگلے دوماہ میں پوری طرح کام شروع کردے گا جبکہ فیصل آباد اور وزیرآباد میں بھی اس سال کے آخر تک دل کے ہسپتال کام شروع کردیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ جنوبی پنجاب کی اکیس تحصیلوں میں فراہمی آب، پینےکے صاف پانی اور نکاسی آب کی اسکیمیں ساڑھے سات ارب روپے سے مکمل کی جائیں گی۔ جنوبی پنجاب کو آبادی کی نسبت زیادہ ترقیاتی رقوم فراہم کی گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبہ بھر میں پینے کا صاف پانی مہیا کرنے کے لیے اگلے تین برسوں میں پینتالیس ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبہ میں آبپاشی کے سو سالہ پرانے نظام کو بہتر بنانے کے لیے بیراجوں کی مرمت کی جارہی ہے اور نہروں کی ری ماڈلنگ اور ان کےکنارے پختہ کیئے جارہے ہیں۔ اس مد میں عالمی بینک حکومت کو ہر سال دس کروڑ ڈالر کی امداد فراہم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ نہروں پر فی الحال آٹھ مختلف مقامات پر چھوٹے پن بجلی گھر بنانے کا کام شروع کیا جارہا ہے اور آئندہ صوبہ بھر میں اڑتالیس ایسے پن بجلی گھر بنائے جائیں گے۔

وزیراعلی نے کہا کہ سب سے زیادہ ترقیاتی بجٹ سڑکوں کی تعمیر کے لیے رکھا گیا ہے جس کی سب سے زیادہ مانگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور سے سیالکوٹ تک موٹروے بنائی جائے گی، لاہور میں رنگ روڈ کا کام جاری ہے جس کی اگلے سال کے آخر تک کوئی شکل سامنے آجائے گی اور لاہور میں ماس ٹرانزٹ ٹرین شروع کرنے کے لیے سروے مکمل کرلیاگیا ہے۔

وزیراعلی نے صوبہ میں ضروری اشیاء کی قیمتیں کنٹرول کرنے کے لیے میونسپل مجسٹریٹوں کا تقرر کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

بجٹآپ کیا کہتے ہیں
بجٹ، آپ کی جیب اور باورچی خانہ
بجٹعوام کو کیا ملا؟
بجٹ:تنخواہ دار طبقے کے لیئے ناپ تول کر رعایتیں
یہ کس کا بجٹ ہے؟
ترقی ہوگی مگر امیر غریب کا فرق بڑھے گا
دلاور مسیحایک خاکروب کا بجٹ
مشکل سے چار ہزار روپے مہینے پر گزارہ
پنجاب اسمبلی’وزراء کیلئے مراعات‘
پنجاب کا بجٹ کس کا بجٹ؟
اسی بارے میں
ضلعی حکومتوں پر پابندیاں
25 June, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد