BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 10 April, 2006, 21:47 GMT 02:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دو سال: کالا باغ سمیت چھ ڈیم

پاکستان کے وزیر برائے پانی و بجلی لیاقت جتوئی
لیاقت جتوی نے کہا تھا: ’سر یہ بہت متنازعہ معاملہ ہے اور اگر اس کی ہم نے حمایت کی تو ہمارے آباؤ اجداد کی قبروں کو بھی سندھ کے لوگ مٹا دیں گے‘
پاکستان کے وزیر برائے پانی و بجلی لیاقت جتوئی نے پیر کو قومی اسمبلی کو وقفہ سوالات کے دوران بتایا ہے کہ آئندہ دو برسوں میں متنازعہ کالا باغ ڈیم سمیت چھ نئے آبی ذخائر کی تعمیر عمل میں لائی جائے گی۔


مولانا عبدالمالک کے سوال کے تحریری جواب میں انہوں نے بتایا کہ شمالی علاقہ جات میں چلاس کے مقام پر دیامر بھاشا ڈیم، سوات میں منڈا، شمالی وزیرستان میں کرم تنگی، میانوالی میں کالا باغ، اٹک میں اکھوڑی اور دادو سندھ میں نئیں گاج ڈیم آئندہ دو برسوں میں تعمیر کیے جائیں گے۔

وزیر کے مطابق ان چھ ڈیموں میں مجموعی طور پر اکیس اعشاریہ آٹھ ملین ایکڑ فٹ یعنی ’ایم اے ایف‘ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی۔

انہوں نے ایوان کو بتایا کہ متنازعہ کالا باغ ڈیم کی فزیبلٹی تیار ہے جس پر اب تک ایک ارب روپے خرچ کیے جاچکے ہیں۔

تب وزیراعلٰی تھے
 وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی لیاقت جتوئی جب سندھ میں وزیراعلیٰ تھے تو اس وقت انہوں نے صوبائی اسمبلی سے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے خلاف متفقہ قرار داد منظور کرا کر وفاقی حکومت سے یہ منصوبہ ترک کرنے کا مطالبہ کیا تھا

واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آخر میں صدر مشرف دو بار متنازعہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا اعلان کرتے کرتے رہ گئے تھے۔

حکومت کی جانب سے رائے عامہ ہموار کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر مہم شروع کی گئی تھی لیکن سندھ سے تعلق رکھنے والے اراکین اور وزیر اعلیٰ سندھ نے اس ڈیم کی شدید مخالفت کی۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی لیاقت جتوئی جب سندھ میں وزیراعلیٰ تھے تو اس وقت انہوں نے صوبائی اسمبلی سے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے خلاف متفقہ قرار داد منظور کرا کر وفاقی حکومت سے یہ منصوبہ ترک کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

چند ماہ پہلے جب صدر مملکت نے اس ڈیم کی تعمیر کا معاملہ اٹھایا تو لیاقت جتوئی نے ان سے کہا تھا کہ ’سر یہ بہت متنازعہ معاملہ ہے اور اگر اس کی ہم نے حمایت کی تو ہمارے آباؤ اجداد کی قبروں کو بھی سندھ کے لوگ مٹا دیں گے‘۔

قومی اسمبلی میں پیر کو وقفہ سوالات کے دوران لیاقت جتوئی نے سمیعہ راحیل قاضی کے سوال پر ایوان میں پیش کردہ تحریری جواب میں بتایا کہ بھارت دریائے چناب پر بگلیہار ڈیم تعمیر کر رہا ہے اور خدشہ ہے کہ وہ موسم سرما میں جب پانی کی قلت ہوتی ہے تو وہ چھبیس روز تک اس دریا کا پانی روک سکتا ہے۔

ان کے مطابق پاکستان نے یہ معاملہ عالمی بینک سے اٹھایا ہے اور غیر جانبدار ماہرین اس بارے میں دونوں ممالک کی رائے پوچھ کر دو اجلاس کرچکے ہیں اور تاحال حتمی فیصلہ نہیں دیا۔

صدرمشرف کا کالاباغ
کیا کالا باغ بھی صدر مشرف کا نیا نسخہ ہے؟
کالاباغ کی بےمعنویت
نہ سندھ صحرا بنے گا اور نہ ہی پنجاب نخلستان
مشرف’سر آپ کی مرضی‘
کالا باغ تو بنے گا آگے کی بات کریں: مشرف
جام محمد یوسفبلوچستان بٹ گیا
بلوچستان کالا باغ ڈیم کی تعمیر پر بٹ گیا
 کالا باغ ڈیم سندھ اورکالا باغ ڈیم
ورلڈ بنک سے بڑی ڈیموں کی فنڈنگ کیوں؟
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد