BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 03 December, 2005, 23:21 GMT 04:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاک افغان سرحد کھل گئی

پاک افغان سرحد
چمن اور سپین بولدک کے مابین روزانہ پندرہ سو سے دو ہزار افراد سرحد عبور کرتے ہیں۔
پاکستان کے سرحدی شہر چمن اور افغانستان کے سرحدی شہر سپین بولدک کے مابین سرحد آج دوبارہ کھول دی گئی ہے ۔

یہ سرحد دونوں جانب کے اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی اور پاکستانی اہلکار کی گرفتاری کے بعد ہر قسم کی آمدو رفت کے لیے بند کر دی گئی تھی۔

سنیچر کی صبح دس بجے سرحد سے آمدو رفت کا سلسلہ شروع ہوا اور صرف ان لوگوں کو آنے جانے کی اجازت دی گئی جن کے پاس سفری کاغدات تھے۔ سرحد کی بندش کے بعد دونوں جانب بڑی تعداد میں ٹرک اورگاڑیاں کھڑی تھیں ۔جب سرحد کھولی گئی تو اس وقت بڑی تعداد میں فرنٹیئر کور کے اہلکار علاقے میں گشت کر رہے تھے۔

کوئٹہ میں فرنٹیئر کور کے ترجمان کرنل حسن نے کہا ہے کہ افغان حکام کی اس یقین دہانی پر کہ آئندہ اس طرح کے واقعات پیش نہیں آئیں گے سرحد کھول دی گئی ہے۔

ادھر افغان کمانڈر رازق نے ٹیلیفون پر بتایا ہے کہ دونوں جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ سرحد پر حالات کو قابو میں رکھا جائے گا۔ انھوں نے کہا ہے کہ پاکستانی اہلکاروں نے سرحد بند بھی خود کی تھی اور خود ہی کھول دی ہے۔

کمانڈر رازق نے کہا ہے کہ دو روز پہلے سرحد پر ان کے ایک اہلکار کو پاکستانی اہلکاروں نے پکڑا تھا جواب میں ایف سی کے ایک صوبیدار کو افغان فوجی گرفتار کرکے لے آئے تھے جسے کوئی تین گھنٹے کے بعد رہا کر دیا گیا تھا۔

ایف سی کے ترجمان کرنل حسن نے کہا ہے کہ افغان فوجی غیر قانونی طور پر پاکستان داخل ہونا چاہتا تھا جسے پاکستانی اہلکاروں نے روکا تو دونوں طرف تلخ کلامی شروع ہو گئی بعد میں افغان فوجی پاکستانی اہلکار کو پکڑ کر ساتھ لے گئے کیونکہ پاکستانی اہلکار غلطی سے افغانستان کی سرحد میں داخل ہو گیا تھا۔

سرحد پر دونوں جانب اہلکاروں کے مابین کشیدگی کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں جس سے علاقے میں تناؤ پایا جاتا ہے۔

66وانا کے لشکر
ڈھول کی تھاپ پر رقص اور القاعدہ کی تلاش
66صحافت کی چاندی
وانا کے صحافی دنیا کو پل پل کی خبریں دےرہے ہیں
66قبائلی ملک گرفتار
قبائلی ملکوں کےافغان حکومت سےروابط کیوں؟
66قبائلی صحافت
صحافت سے پہلے صحافی کا معیار بلند کرنا ہو گا
اسی بارے میں
فوج کی قبائلیوں سے ڈیل
12 January, 2005 | پاکستان
وانا: دو ’حکومت نواز‘ ہلاک
29 January, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد