BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 04 July, 2005, 16:39 GMT 21:39 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لاہور میں قتل کے پُراسرار واقعات

مینار پاکستان
جمعرات کو ان دو افراد کے قتل سے ہوا جو مینار پاکستان کی گراؤنڈ میں سوئے تھے
لاہور میں الگ الگ واقعات میں پانچ روز کے دوران پانچ افراد کو ایک ہی انداز میں سر کو بھاری پتھر سے کچل کر ہلاک کر دیا گیا ہے پولیس نے ان ہلاکتوں کو سیریل کلنگ یا سلسلہ وار قتل قرار دے رہی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی ایک گروہ ملوث ہو سکتا ہے۔

پیر کی صبح ایک شخص کی لاش لوئرمال پر کربلا گامے شاہ کے نزدیک ایک فٹ پاتھ پر پڑی ملی جبکہ اس سے چند فرلانگ کے فاصلے پر ریٹی گن چوک میں ایک شخص شدید زخمی حالت میں ملا، دونوں کے سرکچلے ہوئے تھے اور دونوں کے نزدیک خون آلود اینٹیں پڑی تھیں۔

پولیس کے مطابق حلیے سے دونوں غریب اور بظاہر فٹ پاتھ پر سونے والے لوگ معلوم ہوتے ہیں اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ انہیں رات کو سونے کے دوران قتل کیا گیا۔

ملزموں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے اس سے پہلے سنیچر کی صبح یکی دروازے کے نزدیک دو افراد اسی طرح مردہ پائے گئے تھے اور قریب ہی ان کی موت کا سبب بننے والی اینٹیں پڑی تھیں۔

جبکہ ان وارداوتوں کا آغاز جمعرات کو ان دو افراد کے قتل سے ہوا جو مینار پاکستان کی گراؤنڈ میں سوئے تھے اور صبح ان کی خون آلود لاشیں ملی تھیں۔
لاہور کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس انوسٹیگیشن چودھری شفقت احمدنے کہا ہے کہ آج کی واردات کے بعد انہیں یقین ہوگیا ہے کہ یہ سیریل کلنگ ہے اور کسی ایک گروہ کی واردات ہے انہوں نے کہا کہ انہیں اہم شواہد ملے ہیں اور اب وہ زخمی کے ہوش میں آ نے کے انتظار میں ہیں تاکہ کم سے کم وقت میں قاتل تک پہنچا جاسکے۔

لاہور سمیت پنجاب کے چند شہروں میں دو سال پہلے بھی اسی طرح کی سیریل کلنگ کی وارداتیں ہوئی تھیں جن کا نشانہ فٹ پاتھوں یا کھلی جگہوں پر سونے والے غریب لوگ تھے۔

لاہور شیخوپورہ ، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں ہونے والی ان وراداتوں میں ایک درجن سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے لیکن پھر یہ وارداتیں رک گئی تھیں۔ حالیہ وارداوتوں کا نشانہ بننے والے افراد بھی چھت کے سائے سے محروم وہ لوگ ہیں جو فٹ پاتھوں اور پارکوں وغیرہ میں سوتے ہیں۔

ڈی آئی جی لاہور طارق سلیم ڈوگر نے کہا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔

66سگے بھائیوں کا قتل
خاندان کی وضاحت پرپولیس موقف تبدیل
66ایک اور لڑکی قتل
سندھ میں پیار کی شادی، ایک اور قتل
66پیار کی شادی
لاہور ہائی کورٹ کے باہرقتل
66غیرت کے نام پر قتل
نیا حکومتی بل اس کی سخت سزا تجویز کرتا ہے
66 کچھ تو قتل نہیں کرتے
پاکستان میں اب کچھ بچے قتل سے بچ جاتے ہیں
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد