BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 22 November, 2008, 09:01 GMT 14:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کشمیر: مظاہرین پر فائرنگ، 2 ہلاک

کشمیر
کشمیر میں اتوار کو دوسرے مرحلے کے لیے ووٹ ڈالے جائيں گے
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں اتوار کو ہونے والے دوسرے مرحلے کے انتخابات سے قبل مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم میں دو نوجوان ہلاک ہوگئے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق سنیچر کو شمالی ضلع بارہمولہ میں مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے نیم فوجی عملے کے اہلکاروں نے براہ راست فائرنگ کی۔اس واقعہ میں بارہمولہ کی خانپورہ بستی کا رہنے والا سولہ سالہ نوجوان منظور احمد کُمہار موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ ایک اور نوجوان زخمی ہوا۔ زخمی ہونے والا نوجوان بھی بعد میں زخموں کی تاب نہ لا کر ہلاک ہو گیا۔

اس ہلاکت کے بعد قصبہ میں تناؤ کی صورتحال پیدا ہوگئی اور لوگوں کی بڑی تعداد خانپورہ میں جمع ہوگئی اور منظور کا جنازہ لے کر علاقہ کے’عیدگاہ قدیم‘ کے مزارشہدا کی طرف پیش قدمی کرنے لگی۔

جنازہ کے جلوس میں شامل مقامی باشندہ الطاف احمد نے بی بی سی کو بتایا کہ ’راستہ میں جگہ جگہ نیم فوجی عملے کے اہلکار تھے۔ بعض مشتعل نوجوانوں نے ان پر پتھراؤ کیا جس کے جواب میں انہوں نے جنازہ پر فائرنگ کی۔‘

اس واقعہ میں محمد رفیق نامی نوجوان گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جسے انتہائی تشویش ناک حالت میں سرینگر منتقل کیا گیا۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ دراصل قصبہ میں تناؤ جمعہ کے روز ہی پیدا ہوگیا تھا جب مسجدوں میں نماز کے بعد نوجوانوں نے حریت کانفرنس کی کال پر احتجاجی جلوس نکالنے کی کوشش کی۔

پہلے مرحلے میں بڑی تعداد میں لوگ ووٹ ڈالنے آئے

ان کا مزید کہنا ہے کہ جلوس کو منتشر کرنے کے لیے نیم فوجی عملے نے لاٹھی چارج کیا، اشک آور گیس کے گولے داغے اور گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ کی۔

الطاف نے مزید بتایا کہ ان زیادتیوں کے خلاف لوگوں نے رات کے دوران مسجدوں میں اعلان کیا کہ سنیچر کو احتجاج کیا جائے جس کے ردعمل میں ضلعی انتظامیہ نے غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا۔

چنانچہ سنیچر کی صبح سیکورٹی کی ان پابندیوں کے خلاف جب خانپورہ کے نوجوانوں نے مظاہرہ کرنے کی کوشش کی تو نیم فوجی عملے نے فائر کھول کر منظور کُمہار کو ہلاک کردیا۔

پورے ضلع میں عام سرگرمیاں ٹھپ ہیں اور پولیس اور نیم فوجی عملے کی بھاری تعداد سنسان سڑکوں پر گشت کررہی ہے۔

اس دوران پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی کے مختلف علاقوں میں پانچ گرینیڈ دھماکے ہوئے جن میں ایک پولیس افسر سمیت سات افراد زخمی ہوگئے۔

کئی انتخابی امیدواروں پر بھی بم حملے ہوئے ہیں تاہم کسی بھی عسکری گروپ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

واضح رہے جموں کی چار اور کشمیر کی دو اسمبلی سیٹوں کے لیے اتوار کو ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔

کشمیری امیدوار
گھرگھر جا کر ووٹروں سے استدعا
فائل فوٹوکشمیرمیں انتخاب
آخرحکومت الیکشن سےکیوں کترا رہی ہے؟
وادی میں کرفیو(فائل فوٹو)کرفیو کے اثرات
کشمیر میں انسانی بحران کی صورتحال پیدا ہوگئی
کشمیریتاریخ کی گواہی
کشمیری کبھی بھی للکار قبول نہیں کرتے
اسی بارے میں
’رخنہ موسم ڈال سکتا ہے‘
12 November, 2008 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد