’بھارت سے کشمیر کا الحاق حتمی‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں آزاد امیدوار عثمان مجید کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ کشمیر کا الحاق حتمی ہے اور دنیا کی کوئی طاقت کشمیر کو بھارت سے الگ نہیں کر سکتی۔ بی بی سی اردو کی نعیمہ احمد مہجور سے بات کرتے ہوئے عثمان مجید نے کہا ’جو لوگ بھارت کے ساتھ الحاق پر انگلی اُٹھا رہے ہیں وہ کشمیری لوگوں کا وقت ضائع کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بیس سال کی شورش سے کچھ نہیں بدلا‘۔ کشمیر میں پہلے مرحلے کے انتخاب میں خاص طور پر بانڈی پورہ میں بڑی تعداد میں ووٹنگ کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ لوگ اپنے مسائل ان نمائندوں کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں اور’ یہ ان لوگوں کی آنکھیں کھولنے کے مترادف ہے جو نان ایشوز پر لوگوں کو اکساتے ہیں‘۔ مسٹر مجید کا کہنا تھا کہ اس وقت لوگوں کے لیے سب سے اہم چیز امن ، خوشحالی اور ترقی ہے۔جس کے لیے لوگوں نے اپنے بل بوتے پر ووٹ ڈالے۔ مسٹر مجید خود بھی علیحدگی پسند تحریک سے وابستہ رہ چکے ہیں اورایک زمانے میں وہ مسلح تنظیم اخوان المسلمون کے رکن تھے۔بعد میں وہ حکومت کی کاؤنٹر انسرجنسی کا حصہ بنے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ انہوں نے خود بھی ’آزادی کے لیے بندوق اٹھائی تھی ان کا کہنا تھا ’وہ میری زندگی کا افسوسناک دور تھا اور میں جذباتی ہو گیا تھا‘۔ ان کا کہنا تھا وہ کافی عرصے پاکستان میں رہے ہیں انہوں نے محسوس کیا کہ ’جموں وکشمیر کے بارے میں ان کی نیت ٹھیک نہیں اور اور اس تمام جھگڑے میں کشمیری کچلے جا رہے ہیں‘ تو انہوں نے جمہوریت کی بحالی کی سمت کام شروع کر دیا۔ مسٹر مجید کا کہنا تھا کہ’آزادی کا نعرہ صرف ایک پراپیگنڈہ ہے جسے کچھ مفاد پرستوں نے کھڑا کیا ہے‘۔ان کا کہنا تھا کہ ’بھارت کے کشمیریوں کو بھارت سے اور پاکستان کے کشمیریوں کو پاکستان سے کوئی طاقت الگ نہیں کر سکتی‘۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ لوگوں میں کچھ ناراضکی یا مسائل ہیں جن کو ’ہم اپنے ملک کے سات دلی میں بیٹھ کر حل کر سکتے ہیں‘۔ |
اسی بارے میں ’رخنہ موسم ڈال سکتا ہے‘12 November, 2008 | انڈیا کشمیرالیکشن : بھائی بہن میں مقابلہ11 November, 2008 | انڈیا سرینگر: انتخابی امیدوار غائب 07 November, 2008 | انڈیا ’کشمیری انتخاب میں حصہ نہ لیں‘27 October, 2008 | انڈیا کشمیر، پولیس کی فائرنگ میں ہلاک 26 October, 2008 | انڈیا کشمیر: یواین ڈے پرہڑتال،گرفتاریاں24 October, 2008 | انڈیا یہ الیکشن آسان نہیں: عمرعبداللہ22 October, 2008 | انڈیا کشمیرالیکشن : حریت کا بائیکاٹ 19 October, 2008 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||