کشمیر: ہلاکتوں پر ہر جگہ ماتم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں گیارہ اگست کو شروع کی گئی ’مظفرآباد چلو‘ تحریک کے چھٹے روز سنیچر کو اس تحریک کے دوران فوج اور نیم فوجی عملے کی فائرنگ میں ہلاک ہونےوالے کشمیریوں کے حق میں جگہ جگہ غائبانہ نماز جنازہ پڑھی گئی۔ اس حوالے سے سب سے بڑا اجتماع جنوبی کشمیر کے پانپور قصبہ میں ہوا ، جہاں گیارہ اگست کو مظفرآباد مارچ کے دوران مارے گیے سرکردہ علیٰحدگی پسند رہنما شیخ عبدالعزیز کے گھر پر لاکھوں لوگوں نے تعزیتی مجلس میں حصہ لیا۔ اس اجتماع کی کال علیٰحدگی پسند رہنماؤں سید علی گیلانی اور میرواعظ عمرفاروق نے مشترکہ طور پر دی تھی۔ شیخ عبدالعزیز کے آبائی قصبہ پانپور میں قریب دو لاکھ لوگوں کے اجتماع سے سید علی گیلانی، شبیر احمد شاہ ، میرواعظ عمر، نعیم احمد خان اور محمد یٰسین ملک نے خطاب کیا۔ ان رہنماؤں نے مظفرآباد روڑ کی بحالی تک جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا ۔ ان رہنماؤں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پیر یعنی اٹھارہ اگست کو وادی کے تمام قصبوں اور دیہات سے سرینگر آئیں اور یہاں مقیم اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کو ایک یاداشت پیش کریں۔ پچھلے اُنیس سال میں یہ پہلا موقع ہے کہ لوگوں کا ایک اژدہام اُمڈ آیا اور ہر طبقہ سے وابستہ افراد جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ سیاہ اور سبز ہلالی پرچم تھامے قافلوں کے ساتھ پانپور کی طرف رواں دواں تھے۔ پچھلے چند روز کے دوران پولیس اور سی آر پی ایف کے خلاف انتہائی غم و غصہ کو دیکھتے ہوئے، صوبے کے پولیس سربراہ کلدیپ کمار کُھڈا نے جمعہ کے روز ہی ایک بیان میں اعلان کی تھا ’اگر مظاہرین پرامن رہینگے تو انہیں روکا نہیں جائے گا۔‘ پانپور جارہے قافلوں میں لوگ مرثیہ خواں تھے، اور ’السلام السلام ، اے شہیدو السلام‘ کے نعروں سے پوری فضا گونج رہی تھی۔ لوگ ، اسلام، آزادی اور پاکستان کے حق میں بھی نعرے بلند کررہے تھے۔ خواتین مخصوص کشمیری انداز میں ماتم کررہی تھیں اور ’ہا میانہ شہدو ولا گور کرایو (اے میرے شہید آجا تجھے سینے سے لگادوں‘۔ سرینگر سے پانپور تک کے دس کلومیٹر فاصلے پر جگہ جگہ خواتین نے مشروبات اور دیگر اشیائے خوردنی کے اسٹال لگائے تھے جن سے مظاہرین مستفید ہورہے تھے۔ پانپور کے تعزیتی اجتماع سے خطاب کے دوران میرواعظ عمر فاروق نے حالات کی بحالی کے لیے حکومت ہند کو چار نکاتی فارمولہ پیش کرتے ہوئے’جب تک مظفرآباد روڑ بحال نہیں ہوتا، ریاست سے مکمل فوجی انخلا نہیں ہوتا، کالے قوانیں کا خاتمہ نہیں ہوتا اور تمام کشمیری قیدیوں کو رہا نہیں کیا جاتا ، تب ہماری جدوجہد اور احتجاج جاری رہے گا۔‘ سید علی گیلانی، یٰسین ملک، شبیر احمد شاہ اور نعیم خان نے بھی اس مؤقف کی تائید کی۔ انہوں نے یاد دلایا کہ حریت کانفرنس کے دونوں دھڑوں نے پہلے ہی ’مظفرآباد چلو‘ کی تحریک کو آگے بڑھانے کے لئے ایک مشترکہ رابطہ کمیٹی کا قیام عمل میں لایا ہے، اور احتجاجی تحریک سے متعلق یہی کمیٹی لائحہ عمل طے کرے گی۔
گیلانی نے ڈاکٹر فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ، مفتی محمد سعید ، محبوبہ مفتی اور دیگر ہندنواز سیاسی رہنماؤں کو دعوت دی کہ وہ ’ہندنواز سیاست سے کنارہ کش ہوکر اس تحریک کا حصہ بنیں کیونکہ وہ اسی مٹی کی پیدوار ہیں جس کے لیے یہاں کے نوجوان اپنا گرم لہو نچھاور کررہے ہیں۔‘ واضح رہے شیخ عبدالعزیز گیارہ اگست کو مظفرآباد مارچ کے دوران بارہمولہ کے ژہل گاؤں میں کنٹرول لائن سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر فوج کی فائرنگ میں ہلاک ہوگئے۔ ان کی ہلاکت کے بعد وادی میں کشیدگی بڑھ گئی اور پولیس و سی آر پی ایف کی انسدادی کاروائیوں میں ہلاک ہونے والوں سے متعلق جو فہرست مقامی اخبارات نے شائع کی ہے اس کے مطابق اب تک کم از کم 32 افراد مارے گئے ہیں۔ تاہم سرکاری طور پر ابھی تک ہلاکتوں کے بارے میں کوئی واضح بیان جاری نہیں کیا گیا۔ دریں اثنا ہلاک ہونیوالے نوجوانوں کے حق میں غائبانہ نماز جنازہ کا عمل جاری ہے اور تقریباً ہر محلے اور ہر بستی میں مقامی اوقاف اسلامیہ ان جنازوں کا اہتمام کررہی ہے۔ سرینگر کے بٹہ مالو علاقہ میں سابق عسکریت پسند رہنما مشتاق الاسلام اور علیٰحدگی پسند رہنما شکیل بخشی نے بھی ایسے ہی جنازے کا اہمتام کیا۔ |
اسی بارے میں پندرہ اگست کشمیر میں یوم سیاہ 15 August, 2008 | انڈیا 13 مظاہرین ہلاک، کرفیو جاری12 August, 2008 | انڈیا شیخ عزیز ہلاک، سرینگر میں کرفیو 11 August, 2008 | انڈیا مظفرآبادمارچ: دو ہلاک، ستّر زخمی 11 August, 2008 | انڈیا زمین تنازعہ کا حل نکل آئے گا: پاٹل10 August, 2008 | انڈیا زمین تنازعہ: سری نگر میں مذاکرات10 August, 2008 | انڈیا امرناتھ: تعطل ختم، مذاکرات 09 August, 2008 | انڈیا امرناتھ: مذاکراتی ٹیم کی تشکیل07 August, 2008 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||