BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 11 August, 2008, 13:59 GMT 18:59 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شیخ عزیز ہلاک، سرینگر میں کرفیو

شیخ عبدالعزیز کا شمار حریت کے اہم رہنماؤں میں شامل ہیں
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں کنٹرول لائن عبور کرنے کی غرض سے شروع کئے گئے ’مظفرآباد مارچ‘ کے دوران فوج کی فائرنگ سے اوڑی کے قریب سابق مسلح کمانڈر اور علیٰحدگی پسند اتحاد حریت کانفرنس کے رہنما شیخ عبدالعزیز کی ہلاکت کے بعد حکام نے سرینگر اور پلوامہ اضلاع میں کرفیو نافذ کردیا ہے۔

اس دوران غیر سرکاری اطلاعات کے مطابق مارچ کے دوران پولیس اور فوج کی فائرنگ میں کم از کم چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ سرینگراور دیگر اضلاع کے ہسپتالوں میں کم از کم ڈیڑھ سو زخمیوں کو داخل کرایا گیا ہے۔ سرینگر کے مرکزی ہسپتال کے ڈاکڑ سلیم اقبال نے بتایا کہ زخمیوں میں اکثر کو گولیاں لگی ہیں۔

سرینگر کے ڈپٹی کمیشنر اسفندیار خان کے مطابق امن و قانون کو برقرار رکھنے کے لیے سرینگر اور پلوامہ میں کرفیو نافذ کردیا گیا اور پولیس کی گاڑیاں مائیکروفون کے ذریعہ لوگوں کو گھروں میں ہی رہنے کی ہدایات کر رہی ہیں۔

شیخ عزیز کی ہلاکت
News image
’شیخ صاحب نے فوجیوں کو ہاتھ ہلا کر یہ بتانے کی کوشش کی کہ جلوس پرامن ہے اور انہیں جانے دیا جائے۔ اس کے جواب میں فوج نے براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں ایک سولہ سالہ لڑکا موقع پر ہی ہلاک ہوگیا، جبکہ شیخ صاحب شدید زخمی ہوگئے، اور بعد میں ہسپتال میں ان کی موت ہوگئی‘۔

شیخ عزیز کی ہلاکت کے عینی شاہد ہلال احمد نے بی بی سی کو بتایا کہ، ’بارمولہ سے پینتیس کلومیٹر دور رام پور علاقہ میں جب ایک بہت بڑا جلوس پہنچا تو فوج نے سامنےمورچہ باندھ لیا اور جلوس کے شرکاء رک گئے۔ اس دوران شدید نعرے بازی ہورہی تھی‘۔

’شیخ صاحب نے فوجیوں کو ہاتھ ہلا کر یہ بتانے کی کوشش کی کہ جلوس پرامن ہے اور انہیں جانے دیا جائے۔ اس کے جواب میں فوج نے براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں ایک سولہ سالہ لڑکا موقع پر ہی ہلاک ہوگیا، جبکہ شیخ صاحب شدید زخمی ہوگئے، اور بعد میں ہسپتال میں ان کی موت ہوگئی‘۔

شیخ عزیز پینتیس سال قبل قائم شدہ علیٰحدگی پسند گروپ پیپلز لیگ کے ساتھ وابستہ رہے ہیں اور اُنیس سو نوے میں مسلح شورش شروع ہوتے ہی لیگ کے عسکری بازو الجہاد کے ’چیف کمانڈر‘ بن گئے۔

عزیز ضلع پلوامہ کے پانپور قصبہ سے تعلق رکھتے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد