BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 28 February, 2008, 09:23 GMT 14:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انڈیا: معیشت سست مگرمستحکم

آئندہ برس عام انتخابات ہونے والے ہيں اس لیے اس بجٹ اجلاس کو انتخابی بجٹ اجلاس کہا جا رہا ہے
عام بجٹ سے ایک روز قبل پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے رواں مالی سال کے اقتصادی جائزے میں کہا گیا ہے کہ اس برس اقتصادی ترقی کی شرح7۔8 فی صد ہونے کی توقع ہے۔

گزشتہ برس یہ شرح 6۔9 فیصد تھی اور یہ امید کی جا رہی تھی اس برس یہ شرح کم از کم 9 فیصد رہے گی۔

اقتصادی جائزے میں ڈالر کے مقابلے روپے کی بڑھتی ہوئی قیمت اور افراط زر کی صورتحال پر تشویش ظاہر کی گئی ہے ۔ اس برس افراط زر کی شرح 1۔4 فی صد رہنے کی امید ہے۔

روپیے کی قیمت میں اضافے سے برآمدات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا شعبہ متاثر ہوا ہے۔

وزیر خزانہ پی چدامبرم نے کہا کہ معیشت میں سست روی کے باوجود فی کس آمدنی میں 2۔7 فی صد کی شرح سے اضافہ ہو رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دس فیصد کی شرح سے ترقی کرنے کے لیے مزید اصلاحی اقدامات کرنے ہونگے۔

 معیشت میں سست روی کے باوجود فی کس آمدنی میں 2۔7 فی صد کی شرح سے اضافہ ہو رہا ہے ۔دس فیصد کی شرح سے ترقی کرنے کے لیے مزید اصلاحی اقدامات کرنے ہونگے
پی چدم برم، وزیر خزانہ

اقتصادی جائزے کے مطابق زراعت کے شعبے میں بھی سست روی آئی ہے اور یہ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اس سے مجموعی داخلی پیداوار کی شرح پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔

جائزے میں کہا گیا ہے کہ ہوائی اڈوں ، سڑکوں ، بندرگاہوں ، گوداموں اور دیگر بنیادی سہولیات کی کمی سے ترقی کے عمل میں مسلسل رکاوٹ آرہی ہے۔

جائزے میں کہا گیا ہے کہ معیشت مستحکم ہے اور اس کی ترقی کی شرح کو برقرار رکھنا اور اسے مزید آگے بڑھانا معیشت کا سب سے بڑا چیلنج ہے۔

جائزے میں معیشت کو بہتر بنانے کے لیے بیمہ اورریٹیل سیکٹر کو غیر ملکی سرمیہ کاری کے لیے مزید کھولنے جیسے اقدامات کی بات کی گئی ہے۔

اقتصادی جائزہ عام بجٹ سے قبل حکومت کی اقتصادی کارکردگی کا رپورٹ کارڈ تصور کیا جاتا ہے۔ اس سے عام بجٹ کی ممکنہ سمت کا پتہ چلتا ہے ۔ عام بجٹ کل پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

فائل فوٹودلی ڈائری
سست رو معیشت اور دہشتگردی کا خطرہ
شبانہ ‏‏اعظمی’پائریسی سے نقصان‘
دلی میں نقالی کے خلاف سیمینار
معیشت اور مسلمان
ترقی کے عمل میں انڈین مسلم پیچھے رہ گئے
پانچویں بڑی معیشت
بھارت دنیا کی پانچویں بڑی معیشت بن سکتا ہے
دلی ڈائری
بھارت تیسری بڑی معیشت بننے کے قریب
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد