آئی بی ایم، بھارت میں سرمایہ کاری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کمپیوٹر کے بڑے ادارے آئی بی ایم نے اعلان کیا ہے کہ وہ بھارت میں اگلے تین سال کے دوران 6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ آئی بی ایم نے پہلے ہی بھارت میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کررکھی ہے۔اب یہ نئی سرمایہ کاری اس سے تین گنا زیادہ ہوگی جو بھارت میں کسی بھی بین الاقوامی کمپنی کی جانب سے سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔ بھارت میں اس ادارے کے کئی آپریشن ہیں جن میں کئی کال سینٹرز بھی شامل ہیں۔ امریکہ کے بعد آئی بی ایم کے سب سے زیادہ کارکن بھارت میں ہیں۔ بھارت کے 14 شہروں میں اس کے 43 ہزار ملازمین کام کر رہے ہیں۔ آئی بی ایم کے چیئرمین کے مطابق نئی سرمایہ کاری بنگلور میں کی جائے گی اور اس کا مقصد ٹیلی کمیونیکیشن تحقیق میں پیش رفت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت اور اس کی طرح کی تیزی سے پھیلنے والی معیشتیں آئی بی ایم کی کامیابی کا راز ہیں۔ آئی بی ایم نے بھارت میں اپنے کاروبار کا آغاز 1990 سے کیا تھا۔ تاہم 2003 میں اس کا دائرہ کار بہت تیزی سے پھیلنا شروع ہوا۔ بھارت کے سافٹ ویئر سیکٹر میں اس سال 25 فیصد نمو متوقع ہے۔ | اسی بارے میں ہارڈویئر سینٹر کے قیام کی منظوری10 February, 2006 | انڈیا ہیکرز: اچھے بھی برے بھی15 March, 2006 | نیٹ سائنس آئی ٹی انڈسٹری پرگول میز کانفرنس19 May, 2006 | نیٹ سائنس بہار نجکاری کے راستے پر01 June, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||