BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 10 February, 2008, 11:36 GMT 16:36 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سست رو معیشت اور دہشتگردی کا خطرہ

اڈوانی فائل فوٹو
بی جے پی ایک ہندو قوم پرست سیاسی جماعت ہے
دہشت گردی انتخابی ایجنڈا
حزب اختلاف کی جماعت بھاریتہ جنتا پارٹی نے اس برس کئی ریاستوں میں اسمبلی انتخابات اور آئندہ برس ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے لیے اپنی مہم شروع کردی ہے۔ اس مہم کا سب سے اہم موضوع دہشت گردی ہے۔ اس موضوع پر بی جے پی اور حکمراں کانگریس پارٹی کے درمیان زبردست ٹکراؤ شروع ہوا ہے۔

گزشتہ دنوں بی جے پی کے حامیوں نے مدھیہ پردیش میں کانگریس کے دفتر پر ایک پوسٹر چسپاں کر دیا جس میں پارلمینٹ پر حملے کے مجرم افضل گرو کی تصویر تھی اور اس پر لکھا تھا کہ کانگریس افضل کو بچانے کی کوشش کررہی ہے۔ اس کے جواب میں کانگریس کے حامیوں نے بی جے پی کے دفتر پر ایک پوسٹر لگایا جس میں مولانا مسعود اظہر، مشتاق زرگر اور شیخ عمر سعید کی تصویریں تھیں اور اس میں لکھا تھا کہ انہيں کس نے رہا کیا تھا؟

بنگلور اور گوا شدت پسندوں کے نشانے پر
برطانیہ میں مقیم ڈاکٹر اور انجینئر بھائیوں کفیل اور سبیل کے دہشت گردی میں مبینہ طورپر ملوث ہونے کی خبر سے بنگلور ابھی سنبھل ہی رہا تھا کہ گزشتہ دنوں کرناٹک کے شہر ہبلی سے ایک ڈاکٹر اور ایک انجینئر کی گرفتاری سے ایک بار پھر پوری ریاست سکتے میں ہے۔

گزشتہ سنیچر کو پولیس نے ایک ڈاکٹر کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے دعوٰی کیا ہے کہ یہ شدت پسندوں کا ایک بڑا نیٹ ورک ہے جو بنگلور کو نشانہ بنانے کی تاک میں تھا۔ یہ بھی پتہ چلا ہے کہ اس گروہ نےگوا کے ساحل کا کئی بار جائزہ لیا تھا اور وہ انڈو نیشیا کے بالی کے طرز کا حملہ کرنے والے تھے لیکن مقامی نیٹ ورک نہ ہونے کے سبب کامیابی نہيں مل سکی۔

معیشت کی ترقی میں سست روی

بیل فائل فوٹو
ہندوستان کی معیشت اس وقت سست روی کا شکار ہے

گزشتہ دو برس میں ہندوستان میں اقتصادی اصلاحات کا عمل سست رہا ہے۔اس مدت میں مہنگائی میں شدید اضافہ ہوا ہے اور اس پر قابو پانے کے لیے حکومت نے بینکوں سے لین دین کی شرح سود میں زبردست اضافہ کیا اس کے نتیجے میں متوسط طبقہ بری طرح سے متاثر ہوا ہے۔ اب جو اندازے سامنے آرہے ہیں ان سے پتہ چلتا ہے کہ معیشت گزشتہ برسوں کے مقابلے اس بار کم رفتار سے ترقی کر رہی ہے۔

آئندہ برس پارلیمانی انتخابات ہونے والے ہيں اور اس مہینے کے اواخر میں عام بجٹ پیش کیا جانے والا ہے۔ دیہی آبادی اور متوسط طبقے پر مہنگائی کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے نتیجے میں حکومت اس بجٹ میں متعدد ’پاپولر‘ یعنی خوش کرنے والے اقدامات کا اعلان کرنے والی ہے۔

کانگریس واجپئی حکومت کی غلطی کو دہرانا نہيں چاہتی۔ واجپئی حکومت نے اقتصادیات پر اچھی کارکردگی دکھائی تھی لیکن آخری برسوں میں متوسط طبقہ اور دیہی آبادی اصلاحی عمل سے متاثر ہوئی تھی اور جب تک حکومت کوئی قدم اٹھاتی اسے اس طبقے نے اقتدار سے ہی ہٹا دیا تھا۔

امریکہ کا اثر

حالیہ کساد بازاری سے پوری دنیا متاثر ہوئی ہے
امریکہ کی معیشت میں کساد بازای کا اثر پوری دنیا پر پڑتا ہے اور ہندوستان کے حصص بازار بھی امریکی حالات کی گرفت میں ہيں۔ ابھی چند ہفتے ہی ہوئے جب ایک بڑی کمپنی کے بارہ ہزار کروڑ روپے مالیت کے حصص کے لیے اتنی درخواستيں آئیں کہ مجموعی طور پر وہ پانچ لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گئیں اور حصص لاٹری نکال کر فروخت ہوئے۔

لیکن اب یہ حالات ہيں کہ دبئی برج بنانے والی بین الاقوامی کمپنی ایم آر نے اپنے شیئر لانچ کیے لیکن دوبار قیمتيں کم کرنے اور تاریخیں بڑھانے کے باوجود ستر فی صد سے زیادہ شیئر فروخت نہيں ہو پائے۔ بالآخر کمپنی نے اپنے حصص بازار سے واپس لے لیے۔ اس کے علاوہ کم از کم بارہ کمپنیوں نے بھی اپنے حصص کی فروخت پر روک لگا دی ہے۔

ٹیکس کلیکشن میں مسلسل اضافہ
ہندوستان میں انکم ٹیکس اور کارپوریٹ ٹیکس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے انیس سو ستر اکہتر میں ڈائرکٹ ٹیکس سے صرف 780 کروڑ روپے جمع ہوئے تھے جو مجموعی پیداوار کا صرف 8۔1 فیصد تھا۔ 1991 میں اقتصادی اصلاحات شروع ہوئیں اور رفتہ رفتہ انکم ٹیکس میں اصلاحات کا عمل شروع ہوا۔ اس برس انکم ٹیکس اور کارپوریٹ ٹیکس سے جمع ہونے والی رقم تین لاکھ کروڑ روپے سے بھی تجاوز کرنے کی امید ہے۔ یہ رقم داخلی پیداوار کا سات فیصد ہے۔

فائل فوٹودلی ڈائری
ایڈوانی،مودی نشانے پر، دفتر میں رومانس
چین میں ایک کمرسیل بینک کا نظارہدلی ڈائری
گرل فرینڈ، جوہری معاہدہ اور گھنٹوں کا نقصان
نریندر مودی، فائل فوٹودلی ڈائری
مودی کا قد، افضل کی اپیل، چینیوں کا کمال
بابری مسجد (فائل فوٹو)دلی ڈائری
مودی کے ستارے، بابری مسجد مقدمے کی سماعت
فائل دلی ڈائری
کانگریس کو مودی کا ڈر، بائیں بازو کا امتحان
فائلدلی ڈائری
فضا میں شراب، ہائی کمشنر کے گھر چوری
کشمیری خاتون(فائل فوٹو)دلی ڈائری
دفاعی سودے اور بلیک لسٹڈ کشمیری
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد