دفاعی سودوں میں بدعنوانی، بلیک لسٹڈ کشمیری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جوہری معاہدہ بچانے کی کوشش تیز بائیں محاذ کے تیور میں تبدیلی کے آثار نہ نظر آنے کے بعد حکمراں اتحاد نے ہند امریکہ جوہری معاہدے کو بچانے کے لیے حزب اختلاف کی جماعت بی جے پی کو منانے کی کوشش شروع کردی ہے۔ پہلے تو امریکی سفیر نے سینئر رہنما ایل کے اڈوانی سے ملاقات کی۔ پھر بی جے پی سے قریب سمجھنے جانے والی غیر مقیم ہندوستانی امریکیوں کی ایسوسی ایشن نے اپیل کی۔ گزشتہ دنوں اٹامک انرجی کمیشن کے چئرمین انل کا کوڈ کر اور قومی سلامتی کے مشیر ایم کے نارائنن نے بھی مسٹر اڈوانی سے ملاقات کی جس میں دونوں اہلکاروں نے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کے بارے میں بی جے پی کے رہنماؤں کے تحفظات کے جوابات دیے۔ ملاقات کے بعد مسٹر اڈوانی نے کہا کہ بی جے پی کے موقف میں فی الحال کوئی تبدیلی نہيں آئی ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ پارلیمنٹ میں اس معاہدے پر بحث کرے اور ووٹنگ کے ذریعہ ایوان کا موڈ جانے۔ پارلیمنٹ کا اجلاس پندرہ نومبر سے شروع ہو رہا ہے۔ ہند پاک سرحد پر پاکستانی فوج میں کمی
پاکستان کے فوجی صدر پرویز مشرف بھلے ہی اپنے ملک میں عوام کا اعتبار کھو بیٹھے ہوں لیکن ہندوستان کے سکیورٹی حلقے قبائلی علاقوں کی خطرناک صورت حال کے بارے میں ان کے بیان پر یقین کررہے ہيں۔ ہندوستانی خفیہ اداروں کے مطابق حالیہ مہینوں میں ہند پاک سرحد سے تقریباً اڑتیس ہزار پاکستانی فوجی ہٹا کر وفاقی انتظامیہ والے قبائلی علاقوں میں بھیجے گئے ہیں۔ ان میں تقریباً دس ہزار فوجی گزشتہ مہینے پاکستان کی مغربی سرحد پر طالبان سے لڑنے کے لیے بھیجے گئے۔ ہندوستان کے سیکورٹی حلقوں کا خیال ہے کہ گزشتہ چھ عشروں میں یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان کو اپنی مغربی سرحد پر ایک بڑے چیلنج کا سامنا ہے اور اس کو اپنی توجہ پاک ہند سرحد کے بجائے پاک افغان سرحد پر مرکوز کرنی پڑی ہے۔تاہم پاکستان نے ان خبروں کو سختی سے تردید کی ہے کہ اس نے پاک ہند سرحد سے اپنی فوجیں ہٹائی ہيں یا ان میں کسی طرح کی کمی کی ہے۔ دفاعی سودوں میں بدعنوانی
ساٹھ ہزار کشمیری بلیک لسٹڈ
حقوق انسانی کی تنظیموں کے مطابق یہ فہرست روز بروز بڑی ہوتی جا رہی ہے۔ ان افراد کو سرکاری ملازمت میں بھی نہیں رکھا جاتا ۔ گزشتہ ہفتے سیکڑوں عازمین حج کی درخواستیں انہیں بنیادوں پر مسترد ہونے کے بعد ان خاندانوں کی ناراضگی بڑھتی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر کسی کے بیٹے نے بندوق اٹھائی ہے تو اس کی سزا اس کے باپ ، ماں یا گھر کے دوسرے لوگوں کو کیوں دی جائے۔ تہاڑ میں ’اذیت سے موت‘
گزشتہ ہفتے دلی ہائی کورٹ میں داخل کی ایک رپورٹ میں حقوق انسانی کے کمیشن نے کہا ہے کم ازکم تین اموات یا تو پولیس کی تحویل یا عدالتی تحویل کے دوران قیدیرں کو بری طرح زدوکوب کرنے سے ہوئیں۔ کمیشن نے تمام مشتبہ کیسوں کی سی بی آئی سے تحقیقات کرانے کی سفارش کی ہے۔ | اسی بارے میں سی بی آئی کی گرفت فوج تک بھی 14 October, 2007 | انڈیا دلی ڈائری:’ملا کی دوڑ اسمبلی تک‘15 April, 2007 | انڈیا دلی ڈائری: صدر کون، بدلتا وقت اور مایاوتی03 June, 2007 | انڈیا دلی ڈائری: کروڑ پتی مایاوتی، پلاسٹک کے نوٹ01 July, 2007 | انڈیا دلی ڈائری: صدر کی پارٹی اور پاسپورٹ بابا15 July, 2007 | انڈیا دلی ڈائری:فوجی اڈے اور ٹیکس کا شکنجہ22 July, 2007 | انڈیا دلی ڈائری: ایچ آئی وی ٹیسٹ اور سڑک حادثے26 August, 2007 | انڈیا دلی ڈائری: صدر کی تنخواہ اور دلی کا بوجھ09 September, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||