منموہن کی کار،اجمیر کا نذرانہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وزیر اعظم کی سستی کار وزیر اعظم منموہن سنگھ نے گزشتہ دنوں ایوان بالا کی رکنیت کے لۓ کاغذات نامزد گی داخل کئے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی دولت کی تفصیلات بھی جمع کیں۔ جائیداد اور بینکوں میں رقم جمع اور بانڈ وغیرہ کی مجموعی مالیت تو تین کروڑ 96لاکھ ہے لیکن ان کے پاس جو واحد کار ہے وہ گیارہ برس پرانی ماروتی 800کار ہے۔ مارکیٹ میں اس کی قیمت چالیس ہزار روپے سی بھی کم بتائي گئی ہے۔ پولیس کو چیلنج کرنے والا قاتل پراسرار قاتل نے چوتھاقتل گزشتہ دنوں کیا اور تہاڑ جیل پر لاش رکھنے کے بعد پولیس کے نام ایک خط بھی چسپاں کردیا جس میں اسے پکڑنے کے لۓ پولیس کو چیلینج کیا گیا ہے۔ پولیس کا خیال ہے کہ یہ قاتل کوئی ذہنی مریض لگتا ہے اور کسی وجہ سے پولیس سے بھی نفرت کرتا ہے۔ سر کٹی چاروں لاشیں پچیس سے تیس برس کے جوان مردوں کی تھیں اور چاروں کی ابھی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ خادماؤں پر پابندی حکومت کا کہنا ہے کہ ان ممالک میں
یہ پابندی ان ملکوں کے لۓ لگائی گئی ہےجہاں جانے کے لۓ حکومت سے امیگریشن کی پیشگی منظوری لینی پڑتی ہے ۔ ان میں سعودی عرب۔ بحرین، متحدہ عرب امارات، کویت، قطر، عمان، ملیشیا، شام، انڈونیشنیا، عراق، نائجیریا، سوڈان، افغانستان اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔ اجمیر درگاہ کاانتظام بہتر کرنے کی شفارش ایک انکوائری کمیٹی نے درگاہ کی حالات کا مطالعہ کرنے کے بعد مرکزی حکومت سے سفارش کی ہے کہ درگاہ کا انتظام ملک کے بڑے ہندو مندروں کے طرز پر کیا جاۓ۔
یہ کمیٹی اقلیتی امور کی وزارات نےگزشتہ برس تشکیل دی تھی۔ کمیٹی نے اپنی سفارش میں کہا ہے کہ درگاہ خواجہ ایکٹ 195پوری طرح سے بے معنی ہوچکا ہے اور تمام بد انتظامی کا یہی بینادی سبب ہے۔ ٹیکس کلکشن دوگنا ٹیکس میں دوگنا سے زیادہ اضافے کے پیش نظر محکمہ انکم ٹیکس مزید سولہ ہزار تقرریاں کرنے جارہا ہے۔ اگر چہ گزشتہ تین برس میں ٹیکس کی رقم دوگنا ہوئی ہے لیکن ٹیکس دہندگان کی تعداد میں صرف پونے چھ فی صد کا اضافہ ہوا ہے۔ سنہ دوہزار چار میں دہندگان کی تعداد تقریبا تین کروڑ دو لاکھ تھی جو سال دو ہزار سات میں بڑھ کر تین کروڑ بیس لاکھ ہوگئی ہے۔ | اسی بارے میں دلی ڈائری: کشمیر میں جسم فروشی قانونی 14 May, 2006 | انڈیا دلی ڈائری: ممبئی اور بنگلور میں بھی میٹرو09 April, 2006 | انڈیا دلی ڈائری: قونصل خانے میں تاخیر12 March, 2006 | انڈیا دلی ڈائری: ایک لاکھ روپے کی کتاب۔۔۔۔05 March, 2006 | انڈیا دلی ڈائری: وزیر خارجہ کیلیئے دوڑ22 October, 2006 | انڈیا دلی ڈائری: سیاست دانوں کو قرض سے انکار26 November, 2006 | انڈیا دلی ڈائری: معیشت کا ایک رخ یہ بھی18 February, 2007 | انڈیا دلی ڈائری:’ملا کی دوڑ اسمبلی تک‘15 April, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||