BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 18 November, 2007, 07:58 GMT 12:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فضا میں شراب، سپر کمپیوٹر

فائل
وزیر اعلی نریندر مودی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر رائے دہندگان سے ایک بار پھر انہیں منتخب کرنے کی اپیل کر رہے ہیں۔
مودی مقبولیت میں آگے

گجرات میں امیدواروں کے ناموں کے اعلان کے ساتھ ہی اسمبلی کے لیے انتخابی سرگرمیاں کافی تیز ہو گئی ہیں ۔ وزیر اعلی نریندر مودی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر رائے دہندگان سے ایک بار پھر انہیں منتخب کرنے کی اپیل کر رہے ہیں۔
ایک حالیہ سروے میں بتا یا گیا ہے کہ گجرات کے ووٹروں میں نریندر مودی سب سے مقبول ہیں ۔ان کی حکومت کی کارکردگی سے ریاست کے بیشتر عوام مطمئن ہیں۔لیکن سروے کے مطابق بی جے پی اپنی حریف کانگریس سے صرف پانچ پوائنٹ آگے ہے ۔ گزشتہ تین انتخابات میں بی جے پی نے دس پوائنٹ کے فرق سے ریاست میں انتخاب جیتا تھا ۔ ابھی انتخابات میں ایک مہینے باقی ہیں اور اس گھٹتے ہوئے فرق پر بی جے پی کے حلقوں میں ہلکی سی تشویش پیدا ہوئی ہے ۔

ہندوستانی ہائی کمشنر کے گھر میں چوری

پاکستان میں ایمرجنسی کی گہما گہمیوں اور سیاسی ہلچل کے درمیان گزشتہ دنوں اسلام آباد میں واقع ہندوستانی ہائي کمشنر کی رہا‏ئش گاہ پر چوری ہوگئی ۔چوری کے وقت ہائی کمشنر ستیہ برت پال اپنے گھر میں موجود نہیں تھے ۔
دلی میں حکام نے ہا‏ئی کمشنر کی رہائش گاہ میں چوری ہونے پر حیرت ظاہر کی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کا یہ رہائش گاہ انتہائی پہرے والے علاقے میں واقع ہے اور وہاں چوروں کا کسی کے گھر میں داخل ہونا حیرت انگیز ہے ۔ اس سے پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا ۔

ہندوستان کے بعض سابق سفارتکاروں کا کہنا ہے کہ اس واقع میں واضح طور پر آئی ایس آئی کا ہاتھ ہے ۔ایک سفارت کار نے کہا ’چاہے وہ ملک کے چیف جسٹس ہوں یا سفیر ،آئی ایس آئی اسی طرح سفاکی سے کام کرتی ہے‘۔
ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا کہ ہائی کمشنر کے گھر سے کیا کیا چیزیں چوری ہوئی ہیں۔

پروازوں میں شراب

فائل
بہتر ہوتے رشتوں کے باوجود دونوں ملکوں کے ہائی کمشنروں کو پریشان کرنے کی شکایتیں ہوتی رہتی ہیں

اگر سب کچھ خوش اسلوبی سے ہوا تو ہندوستان میں جلد ہی اندرونی پروازیں فضا میں مزید ’اونچائیوں‘ پر پرواز کریں گی۔

شہری ہوابازی کی وزارت سے منسلک مشاورتی کمیٹی کے کئی ارکان نے مشورہ دیا ہے کہ مغربی ممالک کی طرح ہندوستان میں بھی مسافر طیاروں کو ’وائن‘ اور ’ بیر‘ جیسی ہلکی مشروبات پیش کی جانی چاہیں۔ مشوہ دینے والوں میں بعض ارکان پارلیمان بھی شامل تھے ۔ ارکان کی دلیل تھی کہ اس قدم سے ملک کی وا‏ئن اور بیر کی صنعت کو کافی فروغ حاصل ہوگا۔ شہری ہوا بازی کے وزیر نے کہا ہے وہ اس مشورے پر غور کریں گے ۔ کچھ فضائی مسافروں کا کہنا تھا کہ جب زمین پر پینے کی اجازت ہے تو فضا میں تکلف کیوں ۔

سابق ڈپلومیٹ اور فوجی سربراہ جوہری معاہدے کے حق میں
پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس سے ایک روز قبل ملک کے متعدد سابق سفارت کاروں ، فوج کے سبکدوش جرنیلوں اور ایٹامک انرجی کے سابق سربراہوں سمیت با اثر شخصیات کے ایک گروپ نے ہند – امریکہ جوہری معاہدے کی حمایت میں پارلیمنٹ کو ایک کھلا خط لکھا ہے۔

اس گروپ میں دیگر اہم افراد کے علاوہ فوج کے چھ سابق جنرل، تین سابق خارجہ سکریٹریز ، دو سابق کابینہ سیکریٹریز اور ایٹامک انرجی کمیشن اور خلائی کمیشن کے سابقہ سربراہان شامل ہیں ۔

جوہری معاہدے کی حمایت کرتے ہوئے ان با اثر شخصیات نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ ’اس معاہدے سے ہندوستان کو بہت کچھ حاصل ہوگا ۔لیکن بین القوامی سطح پر بہت سی ایسی طاقتیں ہیں جو ہمارے حالات کو پیچیدہ کر سکتی ہیں ۔یہ دوسرا موقع ہے جب پارلیمنٹ کو اس طرح کا خط لکھا گیا ہے ۔ اس سے پہلے گزشتہ اجلاس میں رٹائرڈ جوہری سائنسدانوں نے معاہدے کی مخالفت میں ایک خط لکھا تھا۔

ہندوستان کا سپر کمپیوٹر

فائل
ہندوستان دنیا کے دس سب سے تیز رفتار ’سپر کمپیوٹر‘ بنانے والے ملکوں کی میں شامل ہوگیا ہے

ہندوستان دنیا کے دس سب سے تیز رفتار ’ سپر‘ کمپیوٹر بنانے والے ملکوں میں شامل ہوگیا ہے ۔گزشتہ دنوں امریکہ میں ایک بین القوامی کانفرنس میں پونے میں بنے ہوئے اس کمپیوٹر کی نمائش کی گئی۔

ٹاٹا کمپنی کے اس سپر کمپیوٹر کا نام ’ایکا‎ ‘ رکھا گیا ہے جس کا مطلب ہے اول ۔ یہ کمپیوٹر دنیا کا چوتھا سب سے تیز رفتار کمپیوٹر ہے ۔ پہلا مقام امریکہ اور دوسرا مقام جرمنی کو حاصل ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب ہندوستان عالمی سطح پر ٹاپ – 100 کی فہرست میں آیا ہے۔

اسی بارے میں
بابری کمیشن، پھر توسیع
02 September, 2007 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد