BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 08 July, 2007, 09:18 GMT 14:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دلی ڈائری: صدر کی سادگی، مہنگی کاریں

فائل فوٹو
ڈاکٹر کلام صدارتی عہدہ چھوڑنے کے بعد لیکچرز دیا کریں گے
صدر کلام کی سادگی

ایک طرف حکمراں اتحاد کی صدراتی امیدوار پرتبھاپاٹل پر مالی بدانتظامیوں سے لے کر اقرباء پروری تک کے الزامات لگ رہے ہیں تو دوسری جانب حزب اختلاف کے حمایت یافتہ بھیروں سنگھ شیخاوت کی ماضی کی منفیات تلاش کی جارہی ہیں۔ ان سرگرمیوں سے الگ موجودہ صدر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام خاموشی سے اپنے عہدے کی مدت پوری کر رہے ہیں۔

صدر کلام بہت سادہ لوح انسان ہیں۔ چند ماہ قبل تمل ناڈو کے ان کے گاؤں سے ان کے بڑے بھائی سمیت تقریباً ساٹھ افراد ان سے ملنے دلی آئے۔ یہ سب ہی لوگ 340 کمرے والے ایوانِ صدر میں ایک ہفتے تک ٹھہرے۔ ڈاکٹر کلام نے ان افراد کے ٹھہرنے سے لیکر کھانے پینے تک کے اخراجات اپنے اکاونٹ سے ادا کیے۔ یہی نہیں تاریخی مقامات کی سیر اور دوسرے مقامات پر جانے کے لیے ایک بار بھی سرکاری کار کا استعمال نہیں کیا گیا۔ صدر نے ان کے لیے اپنے پیسوں سے بس کرائے پر لی تھی۔

ڈاکٹر کلام چوبیس جولائی کو سبکدوش ہونے کے بعد اناملئی اور میگھلیہ یونیورسٹی میں لیکچرز دیا کریں گے۔

فائل فوٹو
حکومت نے جنگِ آزادی کے مجاہدین کو ان کی خدمات کے عوض پینشن اور کچھ مراعات دینی شروع کیں تھیں
یہ کیسے مجاہد

ہندوستان کی جنگ آزادی میں لاکھوں افراد نے حصہ لیا تھا۔ ہزاروں کی تعداد میں لوگ مارے گئے۔ ہزاروں جیل گئے۔ آزادی کے بعد حکومت نے ان مجاہدین کی خدمات کے عوض انہیں پینشن اور سفر وغیرہ میں کچھ مراعات دینی شروع کیں۔ آزادی حاصل کیے ساٹھ برس گزر چکے ہیں۔ ظاہر ہے کہ ہزاروں مجاہدین آزادی اس دوران انتقال کرگئے تاہم دلچسپی کی بات یہ ہے کہ گزشتہ چند برسوں میں مجاہدین آزادی کی تعداد بجائے گھٹنے کے بڑھ رہی ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق مجاہدین آزادی کی تعداد میں پچھلے تین سال میں دو ہزار کا اضافہ ہوا ہے۔ اب پینشن پانے والے مجاہدین کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ ستر ہزار ہوگئی ہے۔ کہتے ہیں مجاہدین آزادی ہمشہ ’امر‘ رہتے ہیں۔

فائل فوٹو
ہر سال متعدد ماہی گیر انڈیا یا پاکستان کی بحری اور بری حدود میں داخل ہونے کے باعث گرفتار ہو جاتے ہیں (فائل فوٹو)
ہند و پاک کے یہ غریب ماہی گیر اور شہری

گزشتہ دنوں ہندوستان اور پاکستان نے مذاکرات کے دوران اس بات پر اتفاق کیا کہ وہ تمام شہری اور ماہی گیر جو غلطی سے بھٹک کر ایک دوسرے کی بری اور بحری حدود میں آنے کی وجہ سے جیلوں میں ہیں اور اپنی سزائیں پوری کرچکے ہیں انہیں رہا کر دیا جائے گا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس طرح کے سمجھوتے دونوں ملکوں کے درمیان تقریباً ہر سال ہوتے رہے ہیں اور جب تک کچھ شہری اور ماہی گیر رہا کیا جاتے ہیں تب تک اس سے بھی کہیں زیادہ تعداد میں گرفتار ہوجاتے ہیں۔

ہندوستان اور پاکستان کی جیلوں میں اس وقت سینکڑوں افراد قید ہیں جو سزائیں پوری کرنے کے بعد بھی بغیر کسی جرم کے سات سات آٹھ سال تک قید میں گزارتے ہیں۔ اس کا واحد سبب یہ ہے کہ ان غریب شہریوں کے لیے دونوں ملکوں میں کوئی ہمدردی نہیں ہوتی اور یہ سمجھوتے بھی دونوں ملکوں کی خارجی سیاست کی مجبوریوں کے تحت ہوتے ہیں۔

ہندوستان میں مہنگی کاروں کی فروخت میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے (فائل فوٹو)

مہنگی مرسیڈیز اب چھوٹے شہروں میں

جرمنی کی مہنگی کار مرسیڈیز ہندوستان میں امیر ترین لوگوں کے لیے مخصوص ہے۔ ملک میں جیسے جیسے پیسے کی فراوانی بڑھ رہی ہے ویسے ویسے مہنگی کاروں کی فروخت بھی بڑھتی جارہی ہے۔

ہندوستان میں اس وقت سوا لاکھ سے زيادہ ایسے افراد ہیں جن کی دولت اور اثاثے چار کروڑ روپے سے زيادہ ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پنجاب کے لدھیانہ جیسے چھوٹے شہر میں سات سو پچاس سے زائد مرسیڈیز کاریں ہیں۔ دلچسپ بات ہے کہ مرسیڈیز جیسی مہنگی کاروں کی فروخت میں اب کولہاپور، جے پور اور بھنیشور جیسے چھوٹے شہر آگے آ رہے ہیں۔

دلی ڈائری
لڑکیاں نمبر لے گئیں، خفیہ ادارے کو دھچکہ
دلی ڈائری
لوڈشیڈنگ، لاپتہ غیرملکی،جج کا تبادلہ
دلی ڈائری
لز اور نائر کی شادی، چاند کا مشن، افراط زر
دلی ڈائری
کاروبار: انڈیا بدترین ملکوں میں: رپورٹ
افضلدلی ڈائری
افضٰل کی حمایت اورہیما کا بیان پارٹی کی مصیبت
دلی ڈائری
افضل گورو کی رحم کی اپیل، حج سبسڈی تنازعہ
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد