BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 27 May, 2007, 12:09 GMT 17:09 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دلی ڈائری:عدلیہ، بالی ووڈ اور عراق

ہندوستانی سپریم کورٹ
رپورٹ کے مطابق ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں بد عنوانی تقریباً نہ کے برار ہے
’شاباش‘ عدلیہ
ہندوستان میں ذیلی عدالتوں کے اہلکاروں کو ہر برس چھبیس ارب روپے سے زيادہ کی رشوت دی جاتی ہے۔ دنیا ميں ایمان داری کا مطالعہ کرنے والی تنظیم ٹرانپینسی انٹر نیشنل نے سال دو ہزار سات کی عالمی بدعنوانی کی اپنی رپورٹ میں کہا ہےکہ اگرچہ ہندوستان کے آئین میں عدلیہ کی آزادی اور جوابدہی کے پہلو شامل ہیں لیکن ذیلی عدالتوں میں بدعنوانی عام ہے۔

رپورٹ کے مطابق لوگوں نے ایک برس میں چھبیس ارب روپے رشوت میں دیے ہیں۔ ان میں اکسٹھ فیصد وکلاء کو انتیس فیصد عدالتی اہلکاروں کو اور باقی دیگر افسران کو دیے ہیں۔

ملک میں ستتر فیصد لوگوں کا خیال ہےکہ عدلیہ میں بد عنوانی ہے۔رپورٹ کے مطابق ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں بد عنوانی تقریباً نہ ہونےکے برار ہے۔

یوگا سے ڈر

ہندوستان کے سرکردہ روحانی پیشوا شری روی شنکر گزشتہ دنوں عراق گئے تھے۔ انہوں نے عراقی وزیر اعظم سمیت وہاں کے مختلف رہنمازں سے ملاقاتیں کیں۔شری روی شنکر نجف بھی گئے وہ شورش زدہ عراق میں لوگوں کو اعصابی تناؤ سے نکالنے کے لیے یوگا کلا سیز شروع کرنا چاہتے تھے۔سبھی ان کی تجویز سے مطمئن تھے لیکن ایک شیعہ رہنما بشیر النجفی نے نجف میں یوگا سکول کھولنے پر یہ کہہ کر اعتراض کیا کہ مذہبی اعتبار سے یہ نامناسب ہے۔

عراقی خواتین یوگا کرتے ہوئے فائل فوٹو
شورش زدہ عراق میں لوگوں کو اعصابی تناؤ سے نکالنے کے لیے یوگا

بشیر النجفی پنجاب کے شہر جالندھر کے ہیں ۔ تقسیم کے وقت وہ پاکستان چلے گیے اور گزشتہ چالیس برس سے وہ عراق میں مقیم ہیں۔ وہ ’حوض العلمیہ‘ نامی ایک مذہبی سکول بھی چلاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر شری روی شنکر کمپیوٹر کے سکول چلانا چاہتے ہیں تو وہ اپنا سکول کھول سکتے ہیں۔

اب آسماں پر گھر بنانا چاہیے

ہندوستان میں مکان اور زمینوں کے دام آسمان چھو رہے ہیں اور ملک کا تجارتی مرکز ممبئی سب سے مہنگا شہر ہے۔

رہائش کے اعتبار سے ممبئی دنیا کے دس سب سے مہنگے شہروں میں شامل ہے ۔ ہانگ کانگ اس فہرست میں سب سے اوپر ہے۔ ٹوکیوں، نیویارک، ماسکو، سیول، لندن، ممبئی، شنگائی، مراکس اور پیرس دیگر شہروں میں شامل ہیں۔

انٹر نیشنل ہیومن رسورسز آرگنائزیشن’ای سی اے‘ انٹر نیشنل کے مطابق ٹوکیو، نیویارک، سیؤل، ماسکو، لندن اور پیریس میں زیادہ کرایہ اور زیادہ قیمت وہاں کے اعلٰی معیار زندگی کی عکاس ہیں لیکن ممبئی اور شنگھائی جیسے شہروں میں جدید اور ہر طرح کی سہولیات سے آراستہ عمارتوں کی کمی ہے جس کے سبب وہاں موجود جدید عمارتوں کا کرایہ اور قیمت حقیقی ریٹ سے بہت زیادہ ہے۔

ممبئی
رہائش کے اعتبار سے ممبئی دینا کے دس سب سے مہنگے شہروں میں شامل ہے

یا اللہ !

کیرالہ اسمبلی کے گيارہ مسلم ارکان اسبملی نے رکنیت کا حلف اللہ کے نام پر لیا تھا۔ بی جے پی کے ایک رہنما نےاللہ کے نام پر حلف لینے کو غیر آئینی کہہ کر عدالت سے درخواست کی تھی کہ ان ارکان کو اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔بی جے پی کے رہنماؤں کا کہنا ہےکہ آئین میں ’گاڈ‘ کے نام پر حلف لیا جا سکتا ہے لیکن اللہ کے نام کے حلف کا کوئی ذکر نہیں ہے۔ کیرالہ کورٹ نے بی جے پی کے رکن کی درخواست مسترد کر دی تھی اس رہنما نے سپریم کورٹ میں اپیل کی ہے اور ’اللہ‘ اور ’گاڈ‘ کی اس لڑائی کا فیصلہ عدالت عظمٰی کرے گی۔

واہ بالی ووڈ
دنیا میں ہندوستان کو جتنی شہرت بالی ووڈ کی وجہ سے ملی ہے اتنی کسی اور چیز نے نہيں۔ بالی ووڈ کی ہندی فلمیں یوروپ اور امریکہ کے علاوہ کوریا تھائی لینڈ ، عرب ممالک، اور افریقہ میں انتہائی مقبول ہورہی ہے اور انگریزی فلموں کی طرح سنیما ہالز میں مستقل طور پر دکھائی جارہی ہیں۔

لندن کے مادم تساد میں امیتابھ اور ایشوریہ کا موم کا مجسمہ
بالی ووڈ اب دنیا بھر میں مشہور ہے

گزشتہ دنوں کانز فلم فیسٹول میں ہندوستان کے بھی کئی اسٹار بین الاقوامی توجہ کا مرکز رہے۔ فیسٹول کے دوران امیتابھ بچن بھی وہاں تھے۔ ان کے کمرے کے باہر ایک مصری ٹی وی چینل کے نمائندے کئی گھنٹے سے ان کا انتظار کررہے تھے۔

جب وہ باہر نکلے تو مصری چینل کے صحافی نے کہا کہ مصر میں امیتابھ کے مداحوں کی بڑی تعداد ہے اور وہ ان کا انٹر ویو کرنا چاہتے ہیں۔ امیتابھ نے مصر میں اپنی مقبولیت پر حیرت ظاہر کی اور کہا کہ میرے لیے انتہائی عزت کی بات ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد