BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 17 June, 2007, 10:49 GMT 15:49 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تعلیم، جدید تھانے اور سٹیشن

صرف میڈیکل اور انجینئرنگ میں لڑکیوں کا تناسب نسبتاً کم ہے
ہندوستان جنوبی ایشیا میں اسلحہ پر سب سے زیادہ خرچ کرنے والا ملک ہے۔ سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے مطابق خطے ميں کُل فوجی اخراجات کا چالیس فیصد حصہ چـین اور ہندوستان کے حصے میں آتا ہے۔

چین اور ہندوستان دنیا میں فوجی سازو سامان درآمد کرنے والے دنیا کے دو سب سے بڑے ملک ہیں۔ ان کے علاوہ اسرائیل، سعودی عرب، اور متحدہ عرب امارات بھی ہتیھار درآمد کرنے والے بڑے ملکوں میں شامل ہیں۔

لڑکیوں کا تعلیمی دارالحکومت
دلی طالبات کا سب سے اہم مرکز بن کر ابھری ہے۔ ایک سرکاری رپورٹ کے مطابق دلی میں اٹھارہ سے چوبیس برس کی عمر کی لڑکیوں میں تینتالیس فیصد لڑکیاں اعلیٰ تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں۔ ملک گیر سطح پر یہ اوسط صرف آٹھ فیصد ہے۔

رپورٹ کے مطابق دلی میں پی ایچ ڈی اور ديگر اعلیٰ تحقیقی کورسز میں تقریباً چھ ہزار طلبہ زیر تعلیم ہیں جن کا چھیالیس فیصد لڑکیاں ہیں۔ اسی طرح ایم اے، ایم ایس سی، ایم کام میں لڑکیوں کی تعداد لڑکوں سے زیادہ ہے ۔ ان میں باون فیصد لڑکیاں ہیں۔

دیوان چند ملک نے ’را‘ میں نوکری حاصل کرنے کے لۓ اپنی شہریت چھپائی تھی

بی اے اور بی ایس میں لڑکیوں کی تعداد پچاس فی صد ہے جبکہ بی کام میں بھی اکتالیس فی صد لڑکیاں رجسٹرڈ ہیں۔ صرف میڈیکل اور انجینئرنگ میں لڑکیوں کا تناسب نسبتاً کم ہے۔

را کو زبردست دھچکہ
ہندوستان کی خارجہ خفیہ سروس ’را‘ اپنے کچھ اعلیٰ اہلکاروں کی اندرونی جاسوسی اور دوسرے افسروں کے فرار ہونے کے صدمے سے سنبھل ہی رہی تھی کہ اسے ایک اور جھٹکا لگا ہے۔

دلی پولیس دیوان چند ملک نام کے ایک بنگلہ دیشی شہری کی تلاش میں ہے جس نے ریسرچ اینڈ انیلیسز ونگ یعنی ’را‘ میں نوکری حاصل کرنے کے لۓ اپنی شہریت چھپائی تھی۔ دیوان چند نے ایجنسی میں چھ برس تک کام کیا اور اندیشہ ہے کہ وہ اہم کاغذات کے ساتھ فرار ہوگئے ہیں۔

یو پی پولیس کا شمارہندوستان کی سب سے قدیم طرز کی فورس کے طور پر ہوتا ہے

اترپردیش پولیس ای میل پر
شمالی ریاست اترپردیش میں آئندہ ماہ تک چھ ضلعوں کے 153 پولیس سٹیشنوں میں ای میل کے ذریعے ابتدائی رپورٹ درج کرائی جا سکے گی۔ یو پی میں پولیس تھانوں کو جدید بنانے کا کام تیزی سے جاری ہے اور سن دو ہزار آٹھ تک تمام تھانوں میں کمپیوٹرز لگانے کا کام مکمل ہوجائے گا۔

یو پی پولیس کا شمارہندوستان کی سب سے پرانی اور قدیم طرز کی فورس کے طور پر ہوتا ہے۔

ورلڈ کلاس ریلوے اسٹیشن
ہندوستان میں ہوائی اڈوں کے بعد اب ریلوے سٹیشنوں کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کی تیاری ہو رہی ہے۔ حکومت نے گزشتہ دنوں ملک کے اکیس ریلوے سٹیشنوں کی جدیدکاری کی منظوری دے دی ہے۔

اس پروگرام کے تحت دلی اور دیگر شہروں میں موجودہ سٹیشنوں کی جگہ مغربی ممالک کی طرز پر جدید طرز کے ریلوے سٹیشن تعمیر کیے جائیں گے۔ سب سے پہلے نئی دلی کے ریلوے اسٹیشن پر کام شروع ہوگا۔

ریلوے کی وزارت کا کہنا ہے کہ وہ ہوائی اڈوں سے بھی بہتر ریلوے اسٹیشن تعمیر کرے گی۔ نئی دلی اسٹیشن کے لیے پانچ ہزار کروڑ روپ مختص کیے گئے ہیں۔ ریلوے کی وزارت کو اس سلسلے میں پانچ سرکردہ بین الاقوامی مشاورتی کمپنیوں کی طرف سے تجاویز موصول ہوئی ہیں۔

تہاڑ ہندوستان کی بدترین جیلوں ميں سے ایک ہے

واہ تہاڑ جیل واہ
گزشتہ دنوں دلی اور ملک کے شمالی خطے میں زبردست گرمی پڑی۔ دلی میں گرمی کا سب سے زیادہ اثر تہاڑ جیل میں دیکھنے کو ملا جہاں ایک ہفتے میں چھ قیدی ہلاک ہو گئے جن میں سے ایک دو کے جسم پر اذیتوں کے نشان بھی تھے۔

تہاڑ ہندوستان کی بدترین جیلوں ميں سے ایک ہے۔ یہاں تقریباً چھ ہزار قیدیوں کی جگہ ہے لیکن اس وقت اس میں تیرہ ہزار سے زیادہ قیدی بند ہیں۔

جیل کی وارڈوں کی چھتیں بھی بہت نیچی ہیں اور موسم گرما کے دنوں میں یہاں بے پناہ گرمی ہوتی ہے جس سے قیدی بیمار پڑتے ہیں۔

ایک ہفتے تک روزانہ ایک قیدی کی موت کی خبر ملنے پر دلی ہائی کورٹ نے دلی حکومت اور تہاڑ جیل کے حکام سے پوچھا ہے کہ یہ اموات کیوں ہو رہی ہیں۔

رولز رائس انڈیا میںدلی ڈائری
دفاعی نجکاری، گرمی اور مہنگی کاریں
دلی ڈائری
اگلا صدر کون، بدلتا وقت اور مایاوتی کی مایا
دلی ڈائری
لوڈشیڈنگ، لاپتہ غیرملکی،جج کا تبادلہ
دھواں(فائل فوٹو)دِلی ڈائری
ہندوستان ہماری فضا آلودہ نہ کرے: پاکستان
دلی ڈائری
افضل گورو کی رحم کی اپیل، حج سبسڈی تنازعہ
 کشمیری طالبہ(فائل فوٹو)دلی ڈائری
انگلش میڈیم کشمیر اور خوشبو دار ٹکٹ
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد