BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 24 January, 2007, 14:50 GMT 19:50 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارتی معیشت کی بڑھتی رفتار
بھارت کی معاشی ترقی کی رفتار امریکہ کو بھی پیچھے چھوڑ سکتی ہے
معاشی ترقی کی موجودہ رفتار سے بھارت آئندہ عشرے میں اٹلی، فرانس اور برطانیہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کی پانچویں سب سے بڑی معیشت بن
سکتا ہے۔

یہ بات گولڈ مین سیکس کی ایک تازہ رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو بھارت کی معیشت امریکہ کو بھی پیچھے چھوڑتے ہوئے اس نصف صدی تک چین کے بعد دوسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں اصلاحات کے پروگرام کے سبب مقابلے اور کام کرنے کی صلاحیت میں ا‌ضافہ ہوا ہے۔

ملک کی سڑکوں پر نئی نئی گاڑیاں ، بڑے بڑے شہروں میں مڈ ل کلاس کےلیے زرعی زمین کو نگلتے ہوئے گھر اور شوپنگ مالز کی کثرت، اور مسافرو‎‎ں سے کھچا کھچ بھرے ہوئے ہوائی اڈے نظر آتے ہیں۔

آئندہ پندرہ برسوں میں آج کے مقابلے میں بھارت کو اوسطً اوسطً چار گنا امیر ہو جانا چاہيے جبکہ کار خریدنے کی تعداد میں پانچ گنا اضافہ ہوگا اور ملک تین گنا خام تیل توانائی کی ترقی کے لیے خرچ کرے گا۔

لیکن ملک کا کمزور انفراسٹریکچر حالیہ ترقی کی رفتار سے اپنی رفتار ملانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ موجودہ بجلی کی مانگ کو پورا نہ کرنے کی وجہ سے بڑے بڑے شہروں میں بجلی کی کٹوتی عام ہے، بندرگاہوں پر ضرورت سے زيادہ سامان ہے اور بیشتر سڑکیں خراب حالات میں ہیں۔

اس کے علاوہ ہنرمند کاریگروں کی کمی مستقبل میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی توسیع میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔

ان سب باتوں کے باوجود دیگر ممالک ہندوستان کی طرف رخ کر رہے ہیں۔ گزشتہ مہینے امریکہ کا اب تک کا سب سے بڑا تجارتی وفد بھارت آیا تھا اور دو ہفتوں تک وفد تجارت کے نئے مواقع تلاش کرتا رہا۔ برطانیہ کے وزیر خزانہ گورڈن براؤن کی سربراہی میں 150 رکنی وفد نے بھارت کا دورہ کیا تھا۔

اور اب روس کے صدر ولاد یمیر پوتن اس ہفتے بھارت کے دورے پر ہیں۔ ماہرین اس بات کی توقع کر رہے ہیں کہ صدر پوتن کے دورے کے دوران جوہری توانائی اور دفا‏عی آلات کے ليے بڑے بڑے معاہدوں پر بات چیت کی جائے گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد