بھارت: ترقی کی شرح میں اضافہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سنہ 2005 کے پہلے حصے میں بھارت کی معاشی ترقی کی شرح میں اندازے سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ اس اضافے کی بڑی وجہ صنعتی برآمدات میں تیزی اور اندرون ملک طلب میں اضافہ بتائی جا رہی ہے۔ جون کے بعد کے تین ماہ میں بھارت کی معاشی شرح نمو میں 8.1 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو کہ پہلے تین ماہ سے سات فیصد زیادہ ہے۔ پہلی سہ ماہی میں ترقی مینوفیکچرنگ سیکٹر کی بدولت ہوئی جس میں سالانہ بنیادوں پر گیارہ فیصد سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا۔ بھارت کی بے پناہ صنعتی صلاحیت اور اس کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ نے اسے دنیا کی سب سے زیادہ تیزی سے ترقی کرنی والی اقتصادی طاقت بنا دیا ہے۔ ایندھن کی قیمت میں اضافے نے بھی کاروبار کو اتنا متاثر نہیں کیا کیونکہ ملک میں مصنوعات کی مانگ کے بڑھنے کی وجہ سے پیداوار میں اضافہ ہو گیا تھا۔
وزیرِاعظم من موہن سنگھ کی حکومت نے اس سال سات فیصد شرحِ ترقی کی پیشگوئی کی ہے جو کہ گزشتہ سال کی 6.9 فیصد شرحِ ترقی سے تھوڑی ہی زیادہ ہے۔ تاہم مبصرین کا خیال ہے کہ حکومت کی اقتصادی اصلاحات کی وجہ سے صنعتی کارکنوں میں بے چینی کی وجہ سے ہو سکتا ہے کہ آگے چل کر ترقی کی رفتار متاثر ہو۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||