BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 21 June, 2005, 11:43 GMT 16:43 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
رلائنس ڈیل سے شیئرز میں اضافہ
انیل امبانی کے حصےمیں ٹیلی کام اور بجلی آئے۔
انیل امبانی کے حصےمیں ٹیلی کام اور بجلی آئے۔
انڈیا کے سب سے بڑے صنعتی گروپ رلائنس کے مالکان میں معاہدہ ہونےکے بعد انڈیا میں حصص کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

رلائنس کے مالک دو بھائیوں کے درمیان ہفتے کو ڈیل ہو ئی جس کے بعد رلائنس انڈسٹریز کے حصص کی قیمت میں چھ فیصد اضافہ ہوا اور پیر کے روز ممبئی کی سٹاک مارکیٹ کا انڈیکس 6,984.55 کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔

870 بلین روپے کا کاروبار کرنے والی رلائنس انڈسٹریز کے مالکان ’امبانی برادران‘ کے درمیان معاملات گزشتہ سال نومبر میں خراب ہو گئے تھے۔

امبانی برادران رلائنس کے ایک تہائی کے مالک جو کی بمبئی سٹاک ایکسچینج کا 12 فیصد ہے۔

ہفتے کو ہونے والی ڈیل کے مطابق ریلائنس انڈسٹریز کا پٹرول اور دواسازی کا کاروبار بڑے بھائی مکیش امبانی کے حصے میں آگیا ہے جبکہ انیل امبانی ٹیلی کام اور بجلی کے کاروبار کی دیکھ بھال کریں گے۔

دونوں بھائیوں کے درمیان صلح کا اعلان ان کی ماں نے کیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد