BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 18 June, 2005, 11:40 GMT 16:40 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
رِلائنس گروپ کی تقسیم پر معاہدہ
News image
دونوں بھائیوں کی شخصیتوں میں بہت فرق ہے
ہندوستان میں امبانی برادرز کے مابین رِلائنس صنعتی گروپ کے اثاثوں کی تقسیم پر معاہدہ ہو گیا ہے۔

ہندوستان کے سب سے طاقتور صنعتی خاندان کی تقسیم کا اعلان امبانی برادرز کی والدہ نے سنیچر کے روز کیا۔

معاہدے کے مطابق بڑے بھائی مکیش امبانی کو پٹرول اور پیٹروکیمیکل کاروبار پر مکمل اختیار دیا گیا ہے جبکہ ٹیلی کام اور بجلی سے متعلق اثاثے انیل امبانی کے حوالے کیے گئے ہیں۔

ہندوستان کے سب سے بڑے صنعتی گروپ کے کنٹرول پر تنازعہ گزشتہ سال نومبر میں شروع ہوا تھا۔

سنیچر کے روز کوکیلابین نے اعلان کیا کہ انہوں نے اپنے دو بیٹوں مکیش اور انیل کے درمیان جھگڑے کو خوش اسلوبی سے حل کر دیا ہے۔

امبانی گروپ کے بانی دھیرو بھائی امبانی جولائی سن دو ہزار دو کو وفات پا گئے تھے اور ان کی وفات کے بعد ان کے دونوں بیٹوں کے مابین کئی سیکٹروں پر پھیلے ہوئے صنعتی گروپ کے کنٹرول کے لیے جنگ چھڑ گئی تھی۔

دونوں بھائیوں کے مابین جھگڑے کے باوجود رِلائنس انڈسٹریز نے اپریل میں اپنے سالانہ منافع میں سینتالیس فیصد اضافے کا اعلان کیا جو اس سال پچھتر کروڑ روپے رہا۔

کوکیلابین امبانی نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ مکیش اور انیل اپنے والد کی روایات کی سربلندی اور رِلائنس گروپ کے تیس لاکھ سے زائد شیئرہولڈرز کے مفادات کے تحفظ کے لیے کام کریں گے۔

امبانی خاندان رِلائنس کے ایک تہائی کا مالک ہے جو ممبئی سٹاک ایکسچینج کا سولہ فیصد بنتا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد