BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 25 November, 2004, 11:58 GMT 16:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھائیوں کے جھگڑے سے مارکیٹ ڈاؤن

News image
مکیش امبانی: ریلائینس کے موجودہ چئیرمین
ہندوستان کے سب سے بڑے صنعتی گھرانے ریلائینس کمپنی کے دو بھائیوں مکیش اور سنیل امبانی کے درمیان اختلافات کے سبب کمپنی کے ہزاروں شیئر ہولڈرس پریشانی میں مبتلا ہیں۔ اختلافات اس بات پر ہیں کہ کمپنی کی اصل ملکیت کس کے پاس ہے۔

اس معاملے کی اہمیت کا اندازہ اس امر سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ اس تنازعے میں ہونے والی ہر پیش رفت سے ممبئی کے شئیر بازار میں اتار چڑھاؤ آرہا ہے۔

کمپنی کے موجودہ چیرمین مکیش امبانی نےمنگل کے روز کمپنی کے تقریبا اسی ہزار ملازمین کو ایک ای میل بھیجا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ چیئرمین ہیں اس لئے‎ کمپنی کی ملکیت پر کسی کو بھی شک و شبہ نہیں ہونا چاہیۓ۔ ای میل کے مطابق ہر معاملے میں انکا فیصلہ آخری فیصلہ ہوگا۔

انیل امبانی
انیل امبانی کسی بھی وقت بیان دے سکتے ہیں۔

ملک کے بڑے بڑے تاجروں اور شیئر ہولڈرز کو اب اس بات کا انتظار ہے کہ آخر انکے چھوٹے بھائی انیل امبانی کا کیا کہنا ہے۔ انیل نے کہا ہے کہ بہت ہی جلد وہ اس سلسلے میں اپنا بیان دیں گے۔ تجارتی شعبے کے لئے یہ صورت حال بہت ہی پیچیدہ ہے کہ آخر اسکا انجام کیا ہوگا۔

ریلائینس گروپ دنیا کی چند بہترین تجارتی کمپنیوں میں سے ایک ہے جس کا قیام مشہور تاجر دھیرو بھائی امبانی نے کیا تھا۔ دوبرس قبل دھیرو بھائی کا انتقال ہوگیا تھا جسکے بعد انکے دونوں بیٹے مکیش اور انیل امبانی نے اسکی سربراہی سنبھالی تھی۔

عام تصور یہ تھا کہ ریلائینس پہلے ہی کی طرح تیزی سے پھل پھول رہی ہے اور اس میں کوئی پریشانی بھی نہیں ہے۔ لیکن گزشتہ ہفتے اس طرح کی خبریں عام ہوگئی تھیں کہ بڑے بھائی مکیش اور انیل میں کمپنی کی ملکیت کے تعلق سے اختلافات ابھر کر سامنے آگئے ہیں۔

یہی وہ خبر تھی جس سے کمپنی کے شیئر اوندھے منہ گرنے شروع ہوۓ اور نتیجتًا ڈھائی ہزار کروڑ روپے کا نقصان بھی ہوگیا۔اس حالت کر دیکھتے ہوۓ ریلائینس کے چیئر میں مکیش نے ٹی وی پر ایک بیان میں اعتراف کیا کہ انکے چھوٹے بھائی سے انکے اختلاف تو ہیں لیکن وہ ذاتی نوعیت کے ہیں اور ان کا کمپنی سے کچھ لینا دینا نہیں۔ اس کے بعد شیئر بازار کی حالت کچھ صحیح ہوئی تھی۔

امید کی جارہی تھی کہ اس سلسلے میں انیل کی جانب سے بھی کوئی بیان آئےگا لیکن اس سے پہلے کہ چھوٹے بھائی کا کوئی بیان آتا کہ مکیش نے ملازمین کو اس طرح کا ای میل لکھ دیا ہے۔ انیل نے ایک پریس کانفرنس میں اپنے رخ کو واضح کرنی کی بات کہی ہے لیکن پریس کانفرنس ابھی تک نہیں ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مسٹر انیل امبانی کسی بھی وقت پریس کو خطاب کر سکتے ہیں۔

اسی درمیان ریلائینس خاندان کے افراد نے جمع ہوکر یہ معاملہ حل کرنے کی بھی کوشش کی ہے لیکن شاید اس میں کوئی خاطر خواہ کامیابی نہیں ملی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ سیاسی لیڈر اور ریلائینس خاندان کے دوست و خیرخواہ حضرات اس معاملے کو حل کرنے کی کوشش میں ہیں تاکہ ملک کی سب سے بڑی کمپنی ساکھ بچ جاۓ۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد