BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 05 December, 2006, 10:38 GMT 15:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ممبئی شیئر بازار کانیاریکارڈ
شیئر بازار
ممبئی شیئر بازارمیں زبردست اچھال کےسبب تاجر خوب منافع کما رہے ہیں
انڈیا کےحصص بازار نے پہلی بار چودہ ہزار کے انڈیکس کو پار کرلیا ہے۔

منگل کی صبح بامبے سٹاک اکسچینج کا تجارتی بازار کھلتے ہی سنسکس 14028.47 پوائنٹس پرپہنچ گیا ۔ لیکن اس کے بعد یہ انڈکس 13900 پوانٹ تک گرگیا۔

ہندوستان کی معیشت نے اس برس جولائی سے ستمبر کے دوران 9.2 فیصد کی شرح سے ترقی کی ہے۔

حصص بازار کے ماہر راہل ریگ کے مطابق بازار میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی تعداد میں اضافے کے سبب ہی سنسکس تیزی سے اوپر جا رہا ہے۔

مسٹر ریگ کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین مہینوں میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے بازار میں کافی روپئے لگائے ہیں۔

اس کے علاوہ ایسے نۓ سرمایہ کار بھی ہیں جنہوں نے اندیشوں کے باوجود سرمایہ کاری کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے بازار میں چار یا پانچ اہم سرمایہ کار ہوتے تھے لیکن اب حالات بدل چکے ہیں۔ ملک کی اقتصادی ترقی کی شرح ميں بھی بہتری آئی ہے اور کارپوریپٹ اداروں نے بھی بہتر نتائج دیئے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اس برس بھارت کے حصص بازار میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 8.92 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔

ایشائی ممالک کی چوتھی سب سے بڑی معیشت (انڈیا) نے گزشتہ تین برسوں میں 8 فیصد کی رفتار سے ترقی حاصل کی ہے۔ لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کامیابی سے ملک کے غریب طبقوں کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد