BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 06 February, 2006, 11:18 GMT 16:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارتی حصص، دس ہزار کاانڈیکس پار

ممبئی سٹاک مارکیٹ
ممبئی سٹاک مارکیٹ نے اس سے پہلے کبھی آٹھ ہزار کا ہدف عبور نہیں کیا
اب جب کہ ہندوستان کا عام بجٹ پیش ہونے میں صرف تین ہفتے باقی ہیں۔ ہندوستان کا حصص بازار پہلی بار دس ہزار کے انڈیکس کو پار کر گیا ہے۔ ممبئی سٹاک ایکسچینچ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ جس رفتار سے مارکیٹ میں حصص کی خرید میں تیزی دکھائی دے رہی ہے انڈیکس میں ابھی اور اضافہ کی توقع کی جا سکتی ہے۔

ممبئی سٹاک ایکسچینج یکم فروری کو تقریبا 9994 کے پوائنٹ تک پہنچا تھا لیکن ا س میں کمی بیشی آتی رہی اور صبح وہ 9713 کے پوائنٹس پر رکا ہوا تھا لیکن دوپہر کے کچھ دیر بعد ہی یہ دس ہزار کے تاریخی پوانٹ پر پہنچ گیا۔

ہندوستان کی حکومت نے اقتصادی اصلاحات کے تحت نرم کاری کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے اور مختلف شعبوں میں ملکی اور غیر و ملکی کمپنیاں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کر رہی ہيں۔ ابھی گزشتہ ہفتے ہی حکومت نے ریٹیل میں بھی غیر ملکی سرمایہ کاری کی اجازت دے دی ہے اور دفاعی ساز و سامان کی تیاری ميں بھی نجکاری کے اشارے مل رہے ہيں۔

حصص بازار کے ماہرین کا کہنا ہے کہ افراط زر کی شرح پر کنٹرول اور شرح سود میں استحکام کے سبب بھی سٹاک ایکسچینج میں بہتری آئی ہے۔ ممبئی میں جیسے ہی مارکیٹ دس ہزار کے مارک پر پہنچی پورے حصص بازار میں خوشی کی لہر دوڑ گئي۔

اس مہینے کی اواخر میں ملک کا ‏عام بجٹ پیش ہوگا۔ اس وقت وزير خزانہ بجٹ کی تیاریوں میں ہیں۔ اب تک جو اشارے ملے ہيں ان سے پتہ چلتا ہے کہ ملک کی معیشت 7.5 فی صد کی شرح سے آگے بڑ ھ رہی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد