من موہن کے بیان نے بازار ہلا دیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے نامزد وزیرِ اعظم منم موہن سنگھ کے اس بیان کے بعد کے وہ ملک کی سبسے بڑی تیل کی کمپنی کے حصص مزید نہیں بیچیں گے حصص بازار میں ایک بار پھر مندی آ گئی ہے۔ بمبئی کی سینسیکس انڈیکس 1.4 فیصد کم ہو کر 4,932.11 پوائنٹس پر بند ہوئی۔ آئل اینڈ نیچرل گیس کارپوریشن (او این جی سی) کی حصص کے متعلق ان کے بیان سے کاروباری حلقے میں یہ تشویش پھیل گئی کہ اس کے بعد سرمایہ کاری کم ہو سکتی ہے۔ مارکیٹ کے کھلنے سے پہلے ہی من موہن سنگھ نے یہ بیان دے دیا تھا کہ وہ صرف ان صنعتی یونٹوں کی نجکاری کریں گے جو نقصان میں جا رہے ہیں۔ مارچ میں بی جے پی حکومت نے او این جی سی 2.3 ارب مالیت کے حصص فروخت کیے تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||