ممبئی اسٹاک، ریکارڈ اضافہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے سب سے بڑے حصص بازار ممبئی اسٹاک ایکسچینج کی ایک سو تیس سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ انڈکس نے آٹھ ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حدف پار کر لیا ہے۔ اسٹاک ایکسچنج میں انڈکس آٹھ ہزار کی نفسیاتی حد، دو کمپنیوں رلائنس انڈسٹری اور سرکاری شعبے کی تیل اور گیس پیدا کرنے والی کمپنی او این جی سی کے شیئر میں اضافے کی وجہ سےعبور کر گیا۔ ماہرین اقتصدیات کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے رجحان کی بڑی وجہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی ممبئی اسٹاک مارکٹ میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ہے۔ مببئی اسٹاک ایکسچینج جمعرات کو آٹھ ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کر کے آٹھ ہزار باون پر بند ہوا۔ ماہرین نے کہا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ داروں نے ممبئی کی اسٹاک مارکیٹ میں ساب بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ بھارت کے وزیر اعظم چندمبرم نے کہا ہے کہ ایسی کوئی تشویش نہیں ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں یہ اضافہ عارضی ثابت ہو۔ انہوں نے کہا کہ شیئر کی قیمت بھی مصنوعی نہیں ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||