گلوبلائزیشن کے منفی اثرات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کے ایک نوبل انعام یافتہ ماہر اقتصادیات نے آگاہ کیا ہے کہ ہندوستان جیسے ملک پر ’ گلوبلائزیشن‘ کے منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے جس سے پبلک سروسز متاثر سکتی ہیں۔ پروفیسر جوزف اسٹگلٹس کے مطابق گلوبلائزیشن کے سبب ٹیرف یامحصول میں کمی ہوگی۔’اس سے سرکار کو کم مالیت حاصل ہوگی اور نتیجتا حکومت عوام پر بھی کم خرچ کرپائے گی۔‘ مسٹر اسٹگلٹس کو اقتصادیات میں نمایاں کام کرنے کے سبب سنہ دو ہزار ایک میں نوبل انعام سے نوازہ گيا تھا۔ ان کی کتاب ’ گلوبلائزشن اینڈ اٹس ڈس کنٹیٹ‘ میں اس بات پر سخت تنقید کی گئی ہے کہ کس طرح بین الاقوامی تجارتی اور اقتصادی تنظیمیں معیشت اور سماج کو متاثر کررہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے ’ گلوبلائزیشن نے ہندوستان کی معیشت میں ایک اہم رول ادا کیا ہے اس برس ستمبر کے چھ ماہ پہلے تک ہندوستان کی معیشت نے نو فیصد کی شرح سے ترقی کی ہے۔ لیکن اس ترقی میں گلوبلائزیشن کو ضرورت سے زیادہ اہمیت دی گئی ہے۔‘ پرفیسراسٹگلٹس کا کہنا ہے کہ بھارت میں 1991 میں ’لبرلائزشن‘ کے بعد زیادہ تر ترقی حکومت کی اندرونی پالیسیوں کی وجہ سے ہوئی ہے اس دوران حکومت نے پرانی تجارتی پالیسیز کے بر عکس نئی پالیسیاں بنائیں جس میں صنعت کاری پر خاص توجہ دی گئی ہے۔ انکا کہنا ہےکہ بیرونی ممالک کی آزادانہ تجارتی پالیسیوں نے ہندوستان کو بین الاقوامی تجارت میں برابر کی حصہ داری سے محروم رکھا ہے اور اسکا ایک نمونہ ہندوستان کے وہ کسان ہیں جو کپاس کی کھیتی کی صحیح قیمت نہ ملنے پر قرض کے بوجھ میں بری طرح دب کر خود کشی کرنے پر مجبور ہوگۓ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کا تعلق امریکہ کی ان پالیسیز سے ہے جن میں امریکہ کے کسانوں کو سبسیڈیز دی گئیں جسکے سبب کپاس کی قیمتيں کم ہوگئیں اور امریکہ سے باہر رہنے والے کسانوں کے حالات بد ترین ہوگئے۔ انکا کہنا ہے’میں اکثر یہ پڑھتا رہتا ہوں کہ ہندوستان میں اتنے ہوٹلز ہیں جتنے نیویورک میں ہیں لیکن اگر ہندوستان سیاحت کو بھی ترقی دے تو ایک بڑی تعداد میں نوکری کے ذرائع پیدا ہو سکتے ہیں۔‘ | اسی بارے میں بھارت: ترقی کی شرح میں اضافہ30 September, 2005 | انڈیا بھارتی برآمدات، اسی ارب ڈالر پر 09 April, 2005 | انڈیا معاشی نمو سات فیصد سے زیادہ30 September, 2004 | انڈیا انڈین معیشت کو ایڈز سے خطرہ20 July, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||