BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 08 February, 2007, 11:14 GMT 16:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انڈیا: بلند معیشت، پست مسلمان

ترقی کے عمل میں مسلمان پیچھے چھوٹ گئے ہیں
ہندوستان گزشتہ ساٹھ برسوں کی جدو جہد کے بعد اقتصادی ترقی کی بڑی منزلیں طے کر رہا ہے۔ یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ آنے والے برسوں میں اس کا شمار دنیا کی بڑی معیشتوں میں ہوگا۔ لیکن ترقی کے اس عمل میں ہندوستان کے مسلمان کہیں پیچھے چھوٹ گئے ہیں۔

ہندوستان کی ترقی اور جدید ہندوستان میں مسلمانوں کی حصہ داری نہ کے برابر ہے۔ انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹیواسٹڈیز کے سربراہ ڈاکٹر منظور عالم کہتے ہیں کہ ملک کی سیاسی قیادت نے مسلمانوں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔’مسلمانوں کی سیاسی قیادت اپنی سیاسی جماعت کی تابع رہی ہے اور وہ کوئی بھی فیصلہ اپنے آقاؤں کی اجازت کے بغیر نہيں کر سکتی تھی۔ سیاسی جماعتوں اور بیوروکریسی کا رویہ مسلمانوں کے تئیں اچھا نہیں رہا ہے۔‘

لیکن نئی نسل کے بہت سے لوگ مسلمانوں کی پسماندگی کے لیے مذہبی رہنماؤں کو بھی ذمہ دار مانتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان رہنماؤں نے مسلمانوں کو جدید تعلم سے دور رکھاہے۔

اقلیتی امور کے ماہر ڈاکٹر امتیاز احمد کہتے ہیں کہ مسلمانوں کی پسماندگی کے کئی اور بھی اسباب ہیں۔ ’مسلمان جن برادریوں سے آتے ہیں اس نے ان کا روایتی اور موروثی پیشہ برقرار رکھا۔ ساتھ ہی مذہبی رہنماؤں کے زیراثر برادری میں جدید تعلیم کو نظر انداز کیا گیا۔‘

ترقی کی رفتار بہت سست ہے
 تمام مشکلوں کے باوجود مسلم اب رفتہ رفتہ اپنی جگہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مسلمانوں کا ایک طبقہ ترقی کر رہا ہے وہ اب تعلیم کی طرف راغب ہو رہے ہیں لیکن پسماندگی کا بوجھ اتنا زیادہ ہے کہ ترقی کی رفتار بہت سست لگتی ہے۔
ڈاکٹر امتیاز احمد
ڈاکٹر امتیاز کہتے ہیں: ’ان تمام مشکلوں کے باوجود مسلم اب رفتہ رفتہ اپنی جگہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مسلمانوں کا ایک طبقہ ترقی کر رہا ہے وہ اب تعلیم کی طرف راغب ہو رہے ہیں لیکن پسماندگی کا بوجھ اتنا زیادہ ہے کہ ترقی کی رفتار بہت سست لگتی ہے۔‘

مسلم نوجوانوں کی ایک نئی نسل اب آگے آرہی ہے اور ترقی کے عمل میں پیش پیش ہے۔ چوبیس سالہ محمد شیراز نے کمپیوٹر اپلیکیشن میں ماسٹرز کر رکھا ہے اور وہ ایک نجی امریکی کمپنی میں کام کرتے ہیں۔ ’آپ اگر اچھا کام کر رہے ہیں تو آپ کو پورا موقع ملتا ہے۔ آج کے دور ميں کوئی یہ نہیں پوچھتا کہ آپ مسلمان ہیں کہ ہندو، ہو سکتا ہے کہ پہلے پوچھتے ہوں۔‘

پچیس برس کے انس خان کا تعلق مغربی اتر پردیش سے ہے۔ موروثی ذریعہ معاش زراعت رہا ہے لیکن آج وہ انہی کھیتوں میں بائیو فارمنگ اور دوسرے تجارتی طریقے کی کھیتی کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ ’آج ہم اکیسویں صدی میں ہیں، میں تجربات کرنا چاہتا ہوں جو نئی نسل اور نئے دور کے ہیں۔‘

انس کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کو اپنی پسماندگی سے نکلنے کے لیےاپنے فیصلے خود کرنے ہوں گے۔’مذہبی رہنماؤں نے مسلمانوں کو جدید دور کے تقاضوں سے دور رکھا ہے۔ اس حقیقت کو تسلیم کرنا چاہیے کہ دنیا پہلے ہے اور دین بعد میں۔‘

مسلمانوں کی تعلیمی اور اقتصادی پسماندگی کے باوجود بیشتر تجزیہ کار مانتےہیں کہ مسلمانوں کا ایک طبقہ رفتہ رفتہ آگے بڑ ھ رہا ہے۔ ڈاکٹر منظور عالم کا کہنا ہے کہ ’نئے ہندوستان میں مسلمانوں کا مستقبل بہتر ہوگا۔‘

ہندوستان کی ترقی کے امکانامت کے بارے میں ماہرین کہتے ہیں کہ اگر ترقی کی موجودہ رفتار برقرار رہی ہے تو وہ آئندہ بیس برسوں میں امریکہ کی معیشت کو بھی پیچھے چھوڑ دے گا۔ لیکن آج اسی ہندوستان میں تقریبا چودہ کروڑ مسلمانوں کو ملک کا ’نیا دلت‘ (پسماندہ ذات) قرار دیا جا رہا ہے ۔ تعلیم، صحت اور معیشت میں وہ سبھی برادریوں سے پیچھے ہیں اور حکومت انہیں اوپر لانے کے لیے ہنگامی تعلیمی اور اقتصادی منصوبے بنا رہی ہے۔

علی گڑھ یونیورسٹی علیگڑھ کا اقلیتی درجہ
’اقلیتی کردار ہی اس جامعہ کی اصل روح ہے‘
ریکارڈ شرح ترقی
نو اعشاریہ دو فیصد شرح ترقی کی امید: انڈیا
بھارتی مسلمان مسلمانوں کی بدحالی
بھارتی مسلم تعلیمی، اقتصادی طور پر پیچھے
ریزرویشن کی بحث
’ہندوستان میں 70 فیصد مسلمان پسماندہ‘
انڈیا کے مسلم قیدی
انڈین جیلوں میں مسلمانوں میں اضافہ
’ترقی اور غربت‘
سنہ 2040 تک غربت پر قابو پانے کا بھارتی دعویٰ
مسلم ہی کیوں نشانہ
مسلمان 'گھیٹوز' میں رہنے پر مجبور ہیں؟
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد