بھارت: معاشی ترقی اور غربت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کا دعوٰی ہے کہ ملک میں غربت تیزی سے کم ہورہی ہے اور سنہ دوہزار چالیس تک اس پر پوری طرح قابو پالیا جائے گا۔ بی بی سی کے ساتھ ایک انٹرویو میں ہندوستان کے وزیر خزانہ پی چدامبرم نے کہا ہے تیزی سے غربت ختم ہونے کی وجہ ملک کی تیز معاشی نمو ہے۔ پی چدمبرم نے یہ بھی کہا کہ ملک کی کل آبادی کے پچیس فیصد افراد اب بھی غربت کی زندگی بسر کر رہے ہیں ملک کے پچیس کروڑ افراد کی فی کس آمدنی تقریبا 45 روپے روزانہ ہے۔ بی بی ورلڈ سروس کے پروگرام نیوز آور میں ایک انٹرویو میں پی چدمبرم نے کہا’جتنی تیزی سے ملک کی معیشت بڑھے گی اتنی ہی تیزی سےغربت کم ہوگی اور دوہزار چالیس تک ملک سے غربت پوری طرح ختم ہوجائے گی‘۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ برسوں میں ملک کی بڑھتی ہوئی معیشت کے سبب ملک کے امیر ترین اور غریب عوام کے درمیان کا ’گیپ‘ یا دوری کم ہوئی ہے۔ تاہم ملک میں لوگوں کی فی کس سالانہ آمدنی ابھی بھی صرف 31000 روپے ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ غربت کی زندگی گزارنے والے افراد کے حالات پہلے سے بہتر ہوئے ہیں۔ ہندوستان ایک عالمی اقتصادی طاقت بن چکا ہے۔ گزشتہ تین برسوں سے ہندوستان کی معیشت سالانہ 8 فیصد کی رفتار سے بڑھ رہی ہے اور ہندوستان جلد ہی اقتصادی ترقی کے حوالے سے چین کے برابر کھڑا ہوسکتا ہے۔ | اسی بارے میں ایران ایٹمی تنازعہ: بھارت میں اختلاف 21 September, 2006 | انڈیا نوے سالہ خاتون ’ستی‘: بیٹے گرفتار21 September, 2006 | انڈیا انڈیا: پولیومیں اضافہ 22 September, 2006 | انڈیا مسلمانوں کے مسائل اور علماء کی کوششیں26 September, 2006 | انڈیا ’ریاستیں ترقی کی رفتار بڑھائیں‘28 September, 2006 | انڈیا ہم جنس پرستی، ایڈز اور قانون29 September, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||