ایران ایٹمی تنازعہ: بھارت میں اختلاف | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بی بی سی ورلڈ سروس کے ایک جائزے کے مطابق ہندوستان میں اس بات پر اختلافات پاۓ جاتے ہیں کہ ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف سخت کارروائی کی جائے یا نہیں۔ جائزے کے مطابق صرف اٹھارہ فی صد لوگ اس بات سے متفق ہیں کہ ایران کے جوہری پروگرام کا مقصد توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیئے ہے۔ جبکہ بیس سے تیئیس فی صد لوگ اس مسئلے کے حل کے لیئے سفارتی کوششیں کرنے یا ایران پر اقتصادی پابندیوں کے حامی ہیں۔ اقوام متحد نے یورینیم کی افزدگی روکنے کے لیئے ایران کے لیئے جو معیاد طے کی تھی وہ ختم ہوچکی ہے۔ ایران نے اقوام متحدہ کی اس معیاد کو تسلیم نہیں کیا ہے جسکے نتیجے میں اس پر اقتصادی پابندیاں عائد ہو سکتی ہیں۔ بی بی سی ورلڈ نے امریکہ، برازیل، مصر، فرانس ، بھارت، انڈونیشیا ،پولینڈ، روس، اسرائیل نائجیریا، اور ترکی جیسے ممالک میں یہ سروے کیا ہے جس میں 407 ،27 افراد نے حصہ لیا تھا۔ تاہم اس سروے میں مسلم ممالک کے لوگوں سے برائے نام رائے لی گئی ہے۔ پندرہ فی صد ہندوستانیوں کا ماننا تھا کہ ایران پر فوجی حملہ درست ہوگا جبکہ چودہ فیصد لوگ ایران پر کسی بھی طرح کے دباؤ کے مخالف ہیں۔ جوہری آزادی کے سوال پر ہندوستانیوں کا رد عمل برابرتقسیم تھا۔ 29 فیصد کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کو ان ممالک پر روک لگانی چاہیۓ جو ایندھن بنانے کی کوشش کرر ہے ہیں جبکہ 25 فی صد کا خیال تھا کہ کسی بھی ملک کو جوہری توانائی پیدا کرنے کی آزادی ہونی چاہیۓ۔ گزشتہ جون میں اس سروے میں ایک ہزار چھ سو انتالیس ہندوستانیوں نے حصہ لیا تھا۔ اس سروے سے پتہ چلا ہے کہ دنیا کے لوگ ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کے لیئے کسی جارحانہ قدم کے مخالف ہیں۔ لیکن صرف سترہ فیصد اس بات سے متفق تھے کہ ایران کا جوہری پروگرام پر امن مقاصد کے لیئے ہے۔ مجموعی طور پر انتالیس فیصد لوگ اس مسئلے کے حل کے لیئے سفارتی طریقہ اپنانے کے حق میں ہیں جبکہ گیارہ فیصد فوجی کارروائی کے حامی تھے۔ جائزے کے تجزیہ کار اسٹیون کل کا کہنا ہے کہ " جائزے سے صاف پتہ چلتا ہے کہ ’ بہت سے لوگ اس بات کے مخالف ہیں کہ ایران کا جوہری پروگرام پر امن مقاصد کے لیئے ہے‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ’ فی الوقت پوری دنیا یہ بھی تسلیم کرتی ہے کہ اس مسئلہ کے حل کے لیئے ٹکراؤ کی پالیسی نہیں اپنانی چاہیئے۔‘ | اسی بارے میں ایران کا معاملہ پھر اقوام متحدہ میں؟27 August, 2006 | آس پاس ڈیڈلائن ختم، ایران موقف پر قائم31 August, 2006 | آس پاس ایران بد دیانت ہے: امریکی رپورٹ14 September, 2006 | آس پاس شیراک: ایران پر پابندی نہ لگائیں18 September, 2006 | آس پاس امریکہ، برطانیہ پر احمدی نژاد کا حملہ20 September, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||